۔بھارت ایکسپریس
دہلی کے بے حد پاش علاقے میں آج انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق میٹ کمپنی الدعا کے دفتر میں انکم ٹیکس کے ذریعہ یہ چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ وہیں چھاپہ ماری کے دوران موقع پر انکم ٹیکس محکمہ کے کئی افسران کے علاوہ نیم فوجی دستے کی ٹیم بھی پوری مستعدی کے ساتھ تعینات ہے۔
دہلی کے مختلف مقامات پر بھی چھاپہ ماری
میٹ ایکسپورٹ کمپنی (گوشت کا کاروبار کرنے والی کمپنی) الدعا کے دفتر جہاں انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم کے ذریعہ چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ وہیں موقع سے کمپنی کے ایک ملازم کو لے کر انکم ٹیکس کی ٹیم کے ذریعہ ساؤتھ دہلی کے دوسرے لوکیشن پر بھی سرچ آپریشن اور چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔
دہلی، اترپردیش اور ہریانہ میں کی جا رہی ہے چھاپہ ماری
اترپردیش کے کافی مشہور میٹ تاجر احمد کے یہاں چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ ان کے دفتر کے علاوہ کمپنی کے ڈائریکٹروں اور افسران کے یہاں بھی چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ دہلی کے علاوہ اترپردیش اور ہریانہ میں بھی چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ یوپی کے علی گڑھ میں بھی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے الدعا میٹ فیکٹری کے مالک حاجی ظہیر کی فیکٹری بنگلے اور دوسرے دیگر کئی ٹھکانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقامی افسران کو اس پوری کارروائی سے دور رکھا گیا ہے۔ وہیں انکم ٹیکس کے علاوہ کئی دیگرمحکموں کی ٹیم بھی اس کارروائی میں شامل ہوسکتی ہے۔
کمپنی کا دبئی کنکشن
موصولہ اطلاع کے مطابق، کمپنی اور کمپنی سے متعلق کئی ڈائریکٹروں کے کنکشن دبئی سے متعلق ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔ ہندوستان میں غیرقانونی طور پر کروڑوں روپئے منی لانڈرنگ کرکے دبئی میں کافی پراپرٹی خریدنے کا بھی الزام ہے۔ الحمد نام کی میٹ ایکسپورٹر کمپنی کے مالک حاجی محمد ظہیر ہیں۔ حاجی ظہیر علی گڑھ اور مغربی اترپردیش کے بڑے میٹ تاجروں میں شامل ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں ان کے یہاں سے میٹ ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔
۔بھارت ایکسپریس
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…