بین الاقوامی

Demonetization is going to happen in Pakistan: پاکستان میں بھی نوٹ بندی کا فیصلہ، لیکن ہندوستان سے مختلف ہوگا طریقہ

پڑوسی ملک پاکستان میں بھی نوٹ بندی کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ البتہ پاکستان میں نوٹ بندی کا طریقہ نوٹ بدلی کی طرح کا ہوگا، اس انداز میں پاکستان نوٹ بندی نہیں کرنے والا جس انداز میں ہندوستان کے اندر ہوا تھا، البتہ وہاں نوٹ کو دھیرے دھیرے بینک میں واپس جمع کرکے نئے نوٹ کے چلن کو فروغ دینا  ہی اصل طریقہ نوٹ بندی کا اپنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان کےگورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی خبررساں اداروں  کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا، نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کروانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں پر کام کررہے ہیں، دیکھیں گے کہ پلاسٹک نوٹوں کی لائف کتنی ہوتی ہے، اس سال کے آخر تک  نئے نوٹوں کی ایکسرسائز مکمل کرلیں گے۔

ممبر کمیٹی شاہ زیب درانی کا کہنا تھا کہ ہم پلاسٹک کے خاتمے  پرکام کر رہے ہیں اور آپ  پلاسٹک کرنسی لانا چاہتے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ہم  پلاسٹک کرنسی کو ٹیسٹ کریں گے، عوام  نے قبول کیا تو جاری کریں گے۔رکن کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ 5 ہزارکا نوٹ کرپشن کی جڑ  ہے، جہاں کرپشن ہے وہاں 5 ہزار کا نوٹ ہے،5 ہزار کے نوٹ  تکیوں کے نیچے اور تہہ خانوں میں ہوتے ہیں، اگر 5 ہزار کا نوٹ ختم کردیں تو یہ سلسلہ رک سکتا ہے، جب 5 ہزار کا نوٹ جاری کیا گیا تب اس کی ویلیو بہت زیادہ تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

57 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago