بین الاقوامی

Attacks intensify in Gaza: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے درمیان حملے ہوئے تیز، اسرائیل نے کم از کم 40 فلسطینیوں کو کیا شہید

غزہ: ایک طرف غزہ میں جنگ بندی کی بات چل رہی ہے، جس سے فلسطینیوں میں جشن کا ماحول ہے، تو دوسری طرف اسرائیل کے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے معاہدے کے اعلان کے بعد سے غزہ پٹی پر حملے تیز کر دیے ہیں، جس میں کم از کم 40 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب اسرائیلی کابینہ جنگ بندی معاہدے پر ووٹنگ کی تیاری کر رہی ہے۔

 ثالثوں کی جانب سے حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ کی جنگ کے بعد جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اگر یہ جنگ بندی منظور ہو جاتی ہے تو 19 جنوری بروز اتوار کو نافذ ہو گی۔

حماس کے عہدیدار عزت الرشیق کا کہنا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پانے والا یہ معاہدہ فلسطینی گروپ کی تمام شرائط کو پورا کرتا ہے، جس میں اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء، بے گھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی اور جنگ کا مستقل خاتمہ شامل ہے۔

وہیں، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ’درجنوں یرغمالیوں اور ان کے اہل خانہ کی تکالیف‘ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔

بتا دیں کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46,707 فلسطینی ہلاک اور 110,265 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دن حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Cabinet Decision on 8th Pay Commission: سرکاری ملازمین کوملی بڑی سوغات، کابینہ نے 8 ویں پے کمیشن کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی سوغات دی ہے اور مرکزی کابینہ نے 8ویں…

2 hours ago

Govt employees can now use LTC for Tejas: سرکاری ملازمین اب تیجس، وندے بھارت اور ہمسفر ٹرینوں کے لیے ایل ٹی سی کا کر سکتے ہیں استعمال

لیو ٹریول کنسشن (ایل ٹی سی) ایک سفری الاؤنس اسکیم ہے جو سرکاری ملازمین کے…

2 hours ago

1.59 Lakh Startups: لاکھوں اسٹارٹ اپس، 16.6 لاکھ نوکریاں ہندوستان کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ماحولیاتی نظام بناتی ہیں: مرکز

اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2024‘ میں 48,000 حاضرین، 1,300 نمائش کنندگان، اور 14 ممالک کے عالمی…

2 hours ago

India’s electronics exports hit 24-month high: ہندوستان کی الیکٹرانکس برآمدات میں اضافہ، دسمبر 2024 میں بلند ترین سطح 3.58 بلین ڈالر پر پہنچیں

انجینئرنگ کی برآمدات، جو کہ ملک کی کل آؤٹ باؤنڈ شپمنٹس کا تقریباً 25 فیصد…

3 hours ago