بین الاقوامی

Gaza ceasefire deal with Israel: غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر ہوا اتفاق،33یرغمالیوں کے بدلے 2000فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اسرائیل

اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑنے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیش رفت کے بارے میں باخبر ایک عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا جس سے مشرق وسطیٰ میں 15 ماہ سے جاری لڑائی کے ممکنہ خاتمے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی تجویز پر اتفاق کرلیاہے۔معاہدے کے مطابق غزہ جنگ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں کو واپس آئیں گے۔قطر اور حماس کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ معاہدہ ہو گیا ہے تاہم اسرائیل نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کابینہ کی منظوری درکار ہو گی۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔معاہدے کے بعد فوری طور پر چھ ہفتوں کی جنگ بندی ہو گی جس کے دوران جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔وہیں دوسری جانب امریکہ کے نومنتخب صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ ‘ہمارے پاس ایک معاہدہ ہے۔امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ہم نے مشرق وسطی میں یرغمالیوں کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے،انہیں جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔حالانکہ ابھی تک کسی سرکاری بیان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس طرح کا معاہدہ طے پایا ہے۔

غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کا خاکہ

نامعلوم باخبر ذرائع نے بھارت ایکسپریس کے ساتھ  غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔ پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج غزہ کے اندر 700 میٹر (2,297 فٹ) تک پیچھے ہٹ جائے گی۔اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں 250 عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔وہیں دوسر جانب فلسطینی گروپ 33 اسرائیلی اسیران کو رہا کریں گے۔اسرائیل غزہ میں زخمیوں کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دے گا۔اسرائیل پہلے مرحلے کے آغاز کے سات دن بعد مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھول دے گا۔اسرائیلی افواج مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیں گی، جسے فلاڈیلفی کوریڈور کہا جاتا ہے، بعد کے مراحل میں اس سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنا شروع ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

1 hour ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

5 hours ago