انٹرٹینمنٹ

Saif Ali Khan Attack: سیف علی خان پر حملہ، سی سی ٹی وی میں نظر آئے 2 مشتبہ افراد، چور، مزدور، ملازمہ، ڈرائیور اور گارڈ… سبھی سے تفتیش

سیف علی خان حملہ: ممبئی پولیس نے اداکار سیف علی خان حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے مقامی اور کرائم برانچ کی مجموعی طور پر 15 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ چور، مزدور، ملازمہ، ڈرائیور اور گارڈ ان سب اینگل سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

اس دوران پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے میں دو مشتبہ افراد کو دیکھا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان میں سے کوئی حملہ آور ہو سکتا ہے۔ پولیس ابھی تک اس فیصلے پر پہنچنے سے قاصر ہے کہ ان میں سے کوئی وہاں تھا یا نہیں۔ ان دونوں کی تلاش جاری ہے۔

مزدور سے کیوں ہو رہی ہے پوچھ گچھ؟؎

1۔سیف علی خان کے گھر میں پچھلے دو تین دنوں سے فرش پالش کرنے کا کام جاری ہے۔ پولیس ان مزدوروں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

2۔ممبئی پولیس ملازمہ سے بھی پوچھ گچھ کرے گی، فی الحال ملازمہ زخمی ہے۔ حملہ آور نے اس پر بھی حملہ کیا تھا۔

3۔پولیس گھر میں چوری کے ژاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ گھر میں داخل ہونے والے شخص نے چوری کی نیت سے ایسا کیا یا کسی اور مقصد سے۔

پولیس کو ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ سیف پر حملہ کرنے والا ملزم چوری کی نیت سے گھر آیا تھا۔ پولیس پچھلے ایک ہفتے میں کام کے لیے گھر آنے والوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ پولیس ڈرائیور اور اس کی عمارت کے گارڈ سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ٹیم سیف علی خان نے کیا کہا؟

اداکار سیف علی خان پر حملہ ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر صبح 2.30 بجے کے قریب ہوا۔ سیف علی خان کی ٹیم کی جانب سے ایک آفیشل بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف علی خان سرجری سے باہر آ چکے ہیں اور اب خطرے سے باہر ہیں۔ وہ فی الحال صحت یاب ہو رہے ہیں اور ڈاکٹر ان کی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

16 minutes ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

43 minutes ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

45 minutes ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

1 hour ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

2 hours ago