انٹرٹینمنٹ

Saif Ali Khan Attack: سیف علی خان پر 6 بار چاقو سے حملہ، ڈھائی گھنٹے تک چلی سرجری، پولیس نے جانچ کیلئے7 ٹیموں کو کیا تعینات

ممبئی: سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔ رات 2 بجے چور ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ ہاتھا پائی کے دوران سیف علی خان زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے اس حملے کی تحقیقات کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

 

سیف علی خان کو لگی چوٹ

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص 2 بجے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا اور سیف اور نامعلوم شخص کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، اس دوران اس شخص نے سیف پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ حملہ کرنے کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گیا۔ سیف کی گردن پر 10 سینٹی میٹر کا زخم ہے۔ سیف کے ہاتھ اور پیٹھ پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ ان کی پیٹھ میں کوئی تیز دھار چیز گھسائی گئی تھی جسے کل رات آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔

پولیس کر رہی ہے معاملے کی تفتیش

ممبئی پولیس کے مطابق جب نامعلوم شخص سیف کے گھر میں داخل ہوا تو اس نے ان کے ہاؤس ہیلپر سے جھگڑنا شروع کردیا۔ سیف علی خان نے مداخلت کرکے نامعلوم شخص کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے سیف علی خان پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد سیف علی خان زخمی ہو گئے۔

کرینہ اور بچے محفوظ ہیں

سیف کی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور اور ان کے بچے محفوظ ہیں۔  اس واقعہ پر اہل خانہ نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔  واردات کے بعد چور فرار  ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ممبئی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم اسے پکڑنے میں مصروف ہے۔  گھر کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

کام کی بات کریں تو سیف علی خان کو آخری بار فلم دیورا پارٹ 1 میں دیکھا گیا تھا، جو ستمبر 2024 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس ایکشن سے بھرپور ڈرامہ فلم میں جونیئر این ٹی آر اور جانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کی تھی۔ یہ فلم ہندی، تیلگو، اور تمل سمیت متعدد زبانوں میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔

سیف علی خان آنے والی ہیسٹ تھرلر فلم جیول تھیف – دی ریڈ سن چیپٹر میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری رابی گریوال نے کی ہے۔ فلم میں سیف اور جے دیپ اہلاوت کے کرداروں کے درمیان ایک زبردست جنگ دیکھنے کو ملے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

India-Singapore Ties: سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرٹنم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات

صدر تھرمن کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے تجارت،…

58 minutes ago

Ind W vs IRE W ODI: ہندوستانی کھلاڑی نے ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنا کر کی تاریخ رقم، ہندوستان نے پہلی بار 400 کا اسکور کیا عبور

ہندوستانی خواتین کرکٹر اسمرتی مندھانا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 10 ویں سنچری بنا…

1 hour ago

ISRO SpaDex Mission: اسرو کا تاریخی لمحہ، خلا میں کامیاب ڈاکنگ کرنے والا چوتھا ملک بنا ہندوستان

ISRO کا خیال ہے کہ Spadex مشن آربٹ ڈاکنگ میں ہندوستان کی صلاحیت کو قائم…

2 hours ago