ممبئی: ہندی فلم انڈسٹری دنیا کی سب سے زیادہ پھلنے پھولنے والی فلم انڈسٹری ہے، اور اس نے ہندوستان کو بہت سافٹ پاور حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ حالانکہ، ایک وقت تھا جب سب کچھ ٹھیک نہیں تھا۔ ایک وقت تھا جب بالی ووڈ پر مافیا اور انڈر ورلڈ کے سیاہ بادل منڈلا تے تھے۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا، ’’ہندی فلم انڈسٹری سب سے آسان انڈسٹری ہے، ہم دنیا میں فلموں کے سب سے بڑے پروڈیوسرز ہیں۔‘‘
شاہ رخ نے بتایا کہ انہیں ایک فلم کرنے کو کہا گیا تھا۔ جب انہوں نے پوچھا کہ پروڈیوسر کون ہے تو جواب ملا کہ یہ وہ آدمی ہے جسے ہم بھیج رہے ہیں، تم اس سے بات کرو اور فلم سائن کرو۔
انہوں نے کہا، ’’اس لئے اگر آپ کو اپنی جان کا خوف ہے تو آپ اس پر دستخط کر دیتے ہیں یا اگر آپ اپنی قسمت کو آزمانا چاہتے ہیں تو آپ اسے سے انکار کر دیتے ہیں۔‘‘
شاہ رخ نے فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انکار کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں کبھی دھمکی دی گئی تھی تو انہوں نے کہا، ’’ اوہ، ہاں، کئی موقوں پر ایسا ہوا ہے۔ میرے پاس تین سال تک پولیس کی بڑی سیکورٹی تھی۔‘‘
بالی ووڈ یا ہندی فلم انڈسٹری کو باضابطہ طور پر 1998 میں انڈسٹری کا درجہ دیا گیا۔ سشما سوراج، جنہوں نے اٹل بہاری واجپائی کی زیرقیادت حکومت میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر کام کیا، نے 1998 میں فلم سازی کو ’’صنعت کا درجہ‘‘ دیا، اس طرح فلم انڈسٹری کو قانونی حیثیت ملی اور یہ انڈسٹری مالیاتی اداروں سے قرض لینے کا اہل ہو ہوئی۔
اس نے غیر منصفانہ شرح سود اور رقم کے مشکوک ذرائع کو ختم کر دیا، جس میں بلڈرز، جیولرز اور تاجروں اور انڈر ورلڈ سمیت مختلف کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔
وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ…
جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے…
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔ اس…
نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ…
سوڈانی فوج اور 'آر ایس ایف' کے اہلکار دونوں ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ…
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے…