حنا خان اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جدوجہد کررہی ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ سال سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی بیماری کا انکشاف کیا تھا۔ ان کی حالت جاننے کے بعد اداکارہ کے فینس جذباتی ہوگئے اوران کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔ خیراتنی سنگین بیماری کے باوجود حنا خان مسلسل کام کررہی ہیں اور اس کا اثراپنی ذہنی صحت پر نہیں پڑنے دیا ہے۔ وہ ریمپ واک کرتی ہیں اور ایونٹس میں بھی شرکت کرتی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران حنا خان نے اپنی صحت سے متعلق ایک اپڈیٹ دیا اور بتایا کہ وہ پہلے سے بہتر ہو رہی ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نیوز 18 کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران حنا خان نے خود کو بہت مضبوط شخص بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے لئے خود کی پیٹھ تھپتھپاتی ہیں۔ حنا خان نے یہ بھی کہا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور مسلسل پہلے سے بہتر ہو رہی ہیں۔
بوائے فرینڈ کے لئے حنا خان نے کیا کہا؟
انٹرویو کے دوران حنا خان نے کہا کہ ان سب کو شکریہ جو اس مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دے رہے ہیں۔ میں بہت ذمہ دارہوں اور میں نے اپنی یہ خوبی زندگی کے اتار چڑھاؤ میں ہمیشہ دکھایا ہے جب میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ تاہم مجھے لگتا ہے کہ اس طاقت میں میری فیملی اور میرے قریبی لوگوں کا بڑا کرداررہا ہے۔ بات کرتے وقت حنا خان جذباتی ہوکر بولیں، میری فیملی کے لوگ میرے پارٹنر راکی، میری ماں، میرا بھائی، میرے کزن اورراکی کی فیملی میرے آس پاس رہتے ہیں۔ میں اپنے پاس رہنے والے لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں۔ نظر نہ لگے! الحمداللہ۔ وہی پیار ہے جومسلسل مجھے آگے بڑھا رہا ہے۔ پیار کی بدولت آج میں وہاں پہنچ پائی ہوں، جہاں میں ہوں۔
ٹی وی شوکے سیٹ پرشروع ہوئی تھی ان کی لواسٹوری
راکی کے ساتھ حنا خان کا رشتہ ان کے ڈیبیوٹی وی شوکے سیٹ پر شروع ہوا تھا اوروہ تب سے ایک ساتھ ہیں۔ کینسرکے دوران راکی نے مسلسل حنا خان کی حمایت کی ہے اورحنا خان نے اکثران کے ساتھ ہونے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ حال ہی میں حنا خان نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اپلوڈ کی تھیں، جس میں وہ راکی اوراپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں مناتی ہوئی نظرآرہی تھیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں حنا خان اپنی آنے والی ویب سیریز’گرہ لکشمی’ میں نظرآنے والی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
رٹھالہ میں پوروانچل سے ووٹروں کی تعداد تقریباً 22 فیصد ہے، جو کہ 70 میں سے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات…
آسارام کو 2013 میں اندور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی عمر 86 سال…
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے سی ایم آتشی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف…
اگر امریکہ میں ٹِک ٹاک پر پابندی لگائی جاتی ہے تو یہ دوسرے امریکی سوشل…
الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دہلی پولیس…