علاقائی

Five Naxalites killed in Bijapur Encounter: چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے مار گرائے پانچ نکسلی، چار کلو آئی ای ڈی برآمد

بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان پیر کے روز انکاؤنٹر ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے زبردست گولی باری ہوئی۔ اس انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے دو خواتین سمیت پانچ نکسلی مار گرایا۔ مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے آٹومیٹک گن، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جتیندر یادو نے بتایا کہ ضلع کے مدیڑ تھانہ علاقہ کے اندر آنے والے جنگلات میں ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز کی ٹیم نے آپریشن شروع کیا۔ دونوں طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ اس دوران تصادم میں پانچ نکسلی مارے گئے۔ تمام نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

جتیندر یادو نے کہا، ’’انکاؤنٹر کے مقام سے آٹومیٹک گن، دھماکہ خیز مواد اور دیگر نکسل مواد برآمد کیا گیا ہے۔ مارے گئے نکسلیوں کی لاشوں کو ہیلی پیڈ کے پاس رکھا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔‘‘

اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تھانہ پامیڈ کے علاقے کاؤرگٹہ کے جنگلاتی علاقے سے چار کلو گرام آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہے۔

دراصل سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم تلاشی مہم پر نکلی تھی۔ اس دوران کاؤرگٹہ-جڈپلی روڈ سے چار کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔ نکسلیوں نے پولیس فورس کو نقصان پہنچانے کے لیے اسے پریشر سوئچ سسٹم کے ذریعے نصب کیا تھا۔ حالانکہ، سکیورٹی فورسز کی ہوشیاری اور چوکسی کی وجہ سے آئی ای ڈی بروقت برآمد کر کے تباہ کر دیا گیا۔

ہفتہ کے روز بھی ہوا تھا آئی ای ڈی دھماکہ

حکام کے مطابق بیجاپور ضلع میں گزشتہ ہفتہ کو نکسلیوں کے ذریعہ نصب کئے گئے آئی ای ڈی میں دھماکہ ہونے سے سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہوا تھا۔ جوان کو فوری طور پر علاج کے لیے بیجاپور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کی 196 بٹالین مہادیو گھاٹ کی ایک ٹیم ایریا ڈومنیشن کے لیے جنگل میں گئی تھی۔

جمعرات کے روز سکما-بیجاپور سرحد پر انکاؤنٹر

واضح رہے کہ اس سے پہلے جمعرات کے روز سکما-بیجاپور سرحد پر انکاؤنٹر کے بعد تین نکسلیوں کی لاشیں اور کئی ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

SP Ankita Sharma Police HQ Notice: ایس پی انکیتا شرما کو پولیس ہیڈکوارٹر کا نوٹس، ہوائی فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہونے پر طلب کیا جواب

چھتیس گڑھ کے راجناندگاؤں کی ایس پی انکیتا شرما کا وجے دشمی کے موقع پر…

27 minutes ago

Epstein File Controversy: ایپسٹین معاملے پر گرمائی سیاست، نوجوان کانگریس کا دہلی میں احتجاج، ہردیپ پوری کے استعفے کا مطالبہ

نوجوان کانگریس نے مرکزی حکومت پر لگائے سنگین الزامات، ادے بھانو چب کی قیادت میں…

40 minutes ago

Bismillah Posters Controversy: فرانس میں ’بسم اللہ‘ والے پوسٹروں پر کیوں مچا ہنگامہ؟ طلبہ کے احتجاج کی سامنے آئی الگ کہانی

فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے دوران ’بسم اللہ‘ لکھے پوسٹروں نے سیاسی اور سوشل…

1 hour ago