قومی

Delhi Election 2025: ’’پرویش ورما نااہل ہونے کی پوری کوشش کر رہے، پر الیکشن کمیشن ہے کہ مانتا ہی نہیں…‘‘، اروند کیجریوال نے ای سی آئی  کو بنایا تنقید کا نشانہ

نئی دہلی: نئی دہلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پرویش ورما اس سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اروند کیجریوال پرویش ورما کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے ہی ان پر حملہ کر رہے ہیں۔ اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا کے ذریعے پرویش ورما پر تنقید کی۔ دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’بیچارے پرویش ورما نااہل ہونے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، پر الیکشن کمیشن ہے کہ مانتا ہی نہیں۔‘‘

 

کیجریوال نے ایک اور پوسٹ میں کہا، ’’پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ کھلے عام پیسہ اور سامان تقسیم کیا جا رہا ہے، لیکن الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ انہیں ثبوت اور گواہ نہیں مل رہے۔‘‘

 

دراصل نئی دہلی اسمبلی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کو ایک خط لکھ کر پرویش ورما کے خلاف شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کو کہا تھا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پرویش ورما مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے قریب والمیکی مندر کے احاطے میں ووٹروں کو جوتے بانٹ رہے تھے۔ اس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔

غور طلب ہے کہ عام آدمی پارٹی نے سوشل میڈیا پر پرویش ورما کی مختلف سرگرمیوں جیسے پیسے، جوتے، کمبل اور ساڑیاں تقسیم کرنے کے کئی ویڈیوز لگاتار پوسٹ کیے اور الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت بھی کی۔ عام آدمی پارٹی پرویش ورما کے بارے میں مسلسل شکایت کرتی رہی ہے کہ وہ پیسے کے دم پر نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

1.59 Lakh Startups: لاکھوں اسٹارٹ اپس، 16.6 لاکھ نوکریاں ہندوستان کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ماحولیاتی نظام بناتی ہیں: مرکز

اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2024‘ میں 48,000 حاضرین، 1,300 نمائش کنندگان، اور 14 ممالک کے عالمی…

16 minutes ago

India’s electronics exports hit 24-month high: ہندوستان کی الیکٹرانکس برآمدات میں اضافہ، دسمبر 2024 میں بلند ترین سطح 3.58 بلین ڈالر پر پہنچیں

انجینئرنگ کی برآمدات، جو کہ ملک کی کل آؤٹ باؤنڈ شپمنٹس کا تقریباً 25 فیصد…

41 minutes ago

Land For Job Scam: راؤز ایونیو کورٹ 30 جنوری کو زمین سے متعلق سی بی آئی کیس کی کرے گی سماعت

سی بی آئی کی طرف سے داخل کردہ ضمنی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے…

1 hour ago

Attacks intensify in Gaza: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے درمیان حملے ہوئے تیز، اسرائیل نے کم از کم 40 فلسطینیوں کو کیا شہید

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ…

1 hour ago