بین الاقوامی

America rejects Russia’s allegations: امریکہ نے ہندوستان کے عام انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو کیا مسترد، روس کے اس بیان کا دیا جواب

واشنگٹن: امریکہ نے جمعرات کے روز روس کے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ امریکہ ہندوستان میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں کہا، ’’قطعی نہیں‘‘۔ ہم نہ تو ہندوستان میں جاری انتخابات میں شامل ہیں اور نہ ہی دنیا میں کہیں بھی ہونے والے انتخابات میں۔ ہندوستان کی عوام فیصلہ کرے گی۔ درحقیقت روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ماسکو میں کہا تھا کہ امریکہ ہندوستان کے گھریلو معاملات اور موجودہ انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے۔ ملر سے اس بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔

امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مضمون میں الزام لگایا گیا تھا کہ ‘ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ’ کا ایک افسر خالصتانی علیحدگی پسند گروپتونت سنگھ پنو کے امریکی سرزمین پر مبینہ قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

اس مضمون کا جواب دیتے ہوئے، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ماسکو میں صحافیوں کو بتایا، “امریکہ نئی دہلی کے خلاف باقاعدگی سے بے بنیاد الزامات لگاتا رہتا ہے… ہم دیکھتے ہیں کہ وہ نہ صرف ہندوستان پر بلکہ کئی دوسرے ممالک پر بھی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ہندوستان کی قومی سوچ کو نہیں سمجھتا، وہ ہندوستان کی ترقی کے تاریخی تناظر کو نہیں سمجھتا اور وہ ایک ملک کے طور پر ہندوستان کا احترام نہیں کرتا۔” روسی ترجمان نے اسے امریکہ کی نوآبادیاتی دور کی ذہنیت قرار دیا۔

RT نیوز نے زخارووا کے حوالے سے کہا، “وہ عام پارلیمانی انتخابات کو پیچیدہ بنانے کے لیے ہندوستان کی اندرونی سیاسی صورتحال کو غیر متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی دونوں معاملوں میں واشنگٹن سے زیادہ جابرانہ حکومت کا تصور کرنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجیت ڈوول نے برطانیہ کے این ایس اے سے کی ملاقات ،کہا ‘خالصتان کو لگام لگانے کی اشد ضرورت ‘

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ان الزامات کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ الزامات عدلیہ کے سامنے ثابت نہیں ہو جاتے یہ محض الزامات ہی رہیں گے۔ چونکہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے اس لیے میں اس پر یہاں کچھ نہیں کہوں گا…‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago