بین الاقوامی

Pakistan PM Hospitalised: ہندوستان کے خوف سے پاکستانی وزیراعظم کی طبیعت ہوئی خراب؟ اس خط میں دعویٰ- اسپتال میں داخل ہیں شہبازشریف

India-Pakistan Tentions: جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہند-پاک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی حکومت دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس درمیان وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق حیران کن خبر سامنے آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک خط پوسٹ کیا گیا، جس کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کو 27 اپریل 2025 کو راولپنڈی واقع کامبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) میں داخل کرایا گیا۔ اس مبینہ خفیہ دستاویز کے مطابق، شہباز شریف کو بواسیر کی پریشانی کے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حالانکہ بھارت ایکسپریس اردو اس خط کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ بلکہ یہ خط سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ہے۔

مشتبہ خط میں دعویٰ- پاک وزیراعظم ہسپتال میں داخل

مبینہ خفیہ دستاویز، جس کا موضوع “Confidential- Hospitalization of the Honourable Prime Minister at CMH Rawalpindi” ہے۔ 27 اپریل کو پاکستان کے وزیراعظم دفتر کی طرف سے جاری بتایا جا رہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسپتال میں داخل کرانا صرف ایک احتیاطی قدم ہے۔

کئی اہم محکموں کو بھیجا گیا یہ خفیہ خط؟

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ خط پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات ونشریات، ڈی جی آئی ایس پی آراورسی ایم ایچ راولپنڈی کے ڈائریکٹرمیڈیکل کو بھی بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ان معلومات کو صیغہ راز میں یا خفیہ رکھا جائے اورسرکاری اجازت کے بغیراسے عام نہ کیا جائے۔

ہندوستان سے کشیدگی کے درمیان خراب ہوئی شہباز شریف کی طبیعت؟

ہندوستان کے کچھ سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ ہے کہ یہ میڈیکل ایڈمیشن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کا نتیجہ ہے۔ 22 اپریل کو جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے  دہشت گردانہ حملے میں 26 ہندوستانی سیاحوں کی موت ہونے کے بعد ہندوستان میں زبردست ناراضگی ہے۔ عوام اور اپوزیشن مرکزی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان حالات میں شہباز شریف کا اچانک اسپتال میں داخل ہونے سے کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ فی الحال، پاکستان حکومت یا فوج کی طرف سے اس دستاویز کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ خبر سچ ہے یا صرف ایک افواہ ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

50 minutes ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

2 hours ago