بین الاقوامی

Aaron Finch Retirement: ناگپور ٹسٹ سے پہلے آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا! کپتان نے اچانک کردیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Australian cricketer Aaron Finch: ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آغاز 9 فروری سے ناگپور کے میدان میں ہوگا۔ تاہم اس سے پہلے کنگارو ٹیم کے سابق کپتان ایرون فنچ نے 7 فروری کی صبح اپنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایرون فنچ نے سال 2022 میں ہی ونڈے فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

ایرون فنچ کی ہی کپتانی میں آسٹریلیائی ٹیم نے سال 2021 میں ٹی-20 عالمی کپ کو پہلی باراپنے نام کیا تھا۔ وہیں سال 2015 میں جب کنگارو ٹیم نے ونڈے عالمی کپ کواپنے نام کیا تھا تو اس وقت بھی ایرون فنچ ٹیم کا ایک اہم حصہ تھے۔ فطری طور پر جارحانہ بلے بازی کرنے والے ایرون فنچ نے اپنے 12 سال لمبے کیریئرمیں صرف 5 ٹسٹ میچ ہی کھیلے ہیں۔
ایرون فنچ نے اپنے ریٹائرمنٹ سے متعلق جاری بیان میں کہا، ‘مجھے اس بات کا احساس ہے کہ میں سال 2024 میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ میں نہیں کھیل پاؤں گا۔ ایسے میں میرا اب ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے، جس سے ٹیم اپنی آگے کی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے کسی اور کھلاڑی کو تیار کرسکے’۔

ایرون فنچ نے مزید کہا، ‘میں اس موقع پرآسٹریلیائی کھلاڑی، اپنی ٹیم کے ساتھ فیملی اور بیوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہر وقت میرا ساتھ دیا۔ وہیں میں فینس کا بھی تہہ دل سے  شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی مجھے مسلسل حمایت ملتی رہی۔ سال 2021 میں ٹی-20 عالمی کپ اور سال 2015 میں ونڈے عالمی کپ جیتنا میرے کیریئر کی سب سے شاندار یادیں رہیں گی’۔
ایرون فنچ نے کھیلے اتنے میچ
آسٹریلیائی ٹیم کو پہلی بار اپنی کپتانی میں ٹی-20 عالمی کپ فاتح بنانے والے ایرون فنچ کے انٹرنیشنل کیریئر کی بات کی جائے تو انہوں نے 146 ونڈے میچوں میں 38.89 کی اوسط سے کل 5406 رن بنائے ہیں، جس میں 17 سنچری اننگیں بھی شامل ہیں۔ وہیں ایرون فنچ نے 103 ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں میں 34..29 کی اوسط سے 3120 رن بنائے ہیں، جس میں دو سنچریاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایرون فنچ نے کنگارو ٹیم کے لئے 5 ٹسٹ میچ بھی کھیلے ہیں، لیکن اس میں وہ کچھ زیادہ کمال دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ایرون فنچ نے ٹسٹ کی 10 اننگوں میں 27.08 کی اوسط سے صرف 278 رن بنائے ہیں، جس میں 2 نصف سنچری درج ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

6 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

6 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

7 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

8 hours ago