بین الاقوامی

Chest Beating on Moharram: یوم عاشورہ کے پیش نظر اس مسلم ملک کا بڑا فیصلہ، خون بہانے اور سینہ کوبی پر لگائی پابندی

اسلامی قواین کے تحت چلنے والا ملک افغانستان میں، طالبان حکومت نے محرم کے موقع پر سینہ کوبی کرنے اور خون بہانے پرپابندی عائد کردی  ہے۔ طالبان نے محرم کے حوالے سے سخت قوانین بنائے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ماتمی گروپوں کو اب خود کو نقصان پہنچانے سے منع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ محرم پر سینہ کوبی کرنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔ حکم عدولی کرنے والوں کو سخت سزا کی تنبیہ کی گئی ہے۔ افغانستان میں محرم کے حوالے سے قانون بنانے سے قبل شیعہ مذہبی گرووں سے مناسب رضامندی لی گئی ہے۔

افغانستان میں محرم کے حوالے سے قوانین

طالبان کے نئے قوانین کے مطابق محرم کی تقریبات صرف مساجد یا سرکاری اہلکاروں اور شیعہ علماء کی طرف سے مقرر کردہ مقامات پر منعقد کی جائیں گی۔

شیعہ آبادی والے علاقوں میں صرف شیعہ مساجد میں ہی ماتمی تقریبات منعقد کی جانی چاہئیں۔ پرچم کشائی کا پروگرام صرف خاص حالات میں کیا جائے گا۔

سوگواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گروپس میں نہ آئیں۔ عزاداروں کے داخل ہونے کے بعد مساجد کے دروازے بند کردیئے جائیں۔ سوگ کی تقریبات صرف بند دروازوں کے پیچھے منعقد کی جائیں گی۔

تعزیتی تقریب کے دوران نوحہ خوانی اور دیگر آڈیو نہ چلائے جائیں۔ جھنڈے صرف مساجد کے قریب لگائے جائیں۔

جھنڈوں اور پوسٹس پر کسی بھی قسم کے سیاسی نعرے، نامناسب تصاویر یا دوسرے ممالک کی اصطلاحات لکھنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔

جھنڈے کس جگہ تقسیم کیے جائیں گے اس کا پہلے سے فیصلہ کر لیا جائے۔ سنی مسلمانوں کو ان تقریبات میں مدعو نہیں کرنا چاہیے۔ تقریب کے دوران سینہ کوبی کرنامنع ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ طالبان کی حکومت والے افغانستان میں یہ قوانین بنانے سے قبل ایک مناسب اجلاس بلایا گیا تھا اور رضامندی فارم پر شیعہ مذہبی رہنماؤں کے دستخط بھی لیے گئے تھے۔ طالبان نے واضح طور پر کہا کہ وہ شریعت کے تحت قانون چلاتے ہیں۔ اس قانون کے تحت کسی بھی شخص کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان شرائط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس-

Amir Equbal

Recent Posts

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

15 mins ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

43 mins ago

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

2 hours ago