بین الاقوامی

Iran-Pakistan Tensions: ایران میں 9 پاکستانیوں کاگولی مار کرقتل، پھر بڑھی ایران اور پاکستان کشیدگی، پاکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہی یہ بات

Iran-Pakistan Tensions: ایران کے پاکستان پر فضائی حملے کے صرف 12 دن بعد ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ ہفتے کے روز پاکستان سے ملحقہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

  قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پاکستانی ایران کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں کام کرتے تھے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر ایرانی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی قابل نفرت کارروائی ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ سیستان بلوچی کے شہر سرون کے علاقے سرکان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر 9 غیر ایرانیوں کو قتل کردیا۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے صرف اتنا کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی تھے۔ لیکن تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے بعد میں تصدیق کی کہ مرنے والے تمام پاکستانی شہری تھے۔

پاکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے  کہی یہ بات

پاکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ انہیں ایران میں دہشت گرد حملے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر دکھ ہے۔ جیلانی نے کہا کہ یہ گھناؤنا حملہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت پر زور دیا کہ وہ کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے کی اس شخص کی جوتوں سے پٹائی، ویڈیو وائرل

  ایران کے وزیر داخلہ نے صرف اتنا کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی تھے۔ ایران میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ 9 پاکستانیوں کے قتل پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ سفارت خانہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایران سے بھی مدد کی توقع ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ۔جب پاکستانی اور ایرانی سفیر واپس بلائے جانے کے بعد اپنی پوسٹنگ پر جارہےتھے۔ ایران اور پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایک دوسرے کے علاقوں میں میزائل حملے کیے تھے۔ دونوں ممالک نے کہا تھا کہ ان کا ہدف دہشت گرد ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

3 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

3 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

3 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

4 hours ago