Bihar Political Crisis: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اتوار کو عظیم اتحاد سے تعلقات توڑنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے اپنا استعفیٰ بھی گورنر کو سونپ دیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ جن پارٹیوں کے ساتھ ہم نے پہلے حکومت بنائی ہے اگر وہ چاہیں تو نئی حکومت آج ہی حلف اٹھا لے گی۔
اس دوران نتیش کمار نے بتایا کہ انہوں نے عظیم اتحاد سے رشتہ کیوں توڑا؟ نتیش نے کہا کہ اتحاد میں معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں۔ ہم انڈیا الائنس میں کام کر رہے تھے۔ سب کو اکٹھا کر رہے تھے۔ باقی لوگ کام نہیں کر رہے تھے۔ اتحاد کی حالت اچھی نہیں تھی۔
سب کی رائے لینے کے بعد لیا فیصلہ: نتیش
نتیش نے کہا، آج ہم نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہم نے حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا۔ ہم نے بیچ میں بولنا بند کر دیا تھا۔ ہم دیکھ رہے تھے، سب کی رائے لی، ہر طرف سے آراء آرہی تھیں۔ ہم نے سب کی بات سنی اور حکومت ختم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں- Bihar Political Crisis: نتیش کمار نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے دیا استعفیٰ، آج ہی بی جے پی کے ساتھ مل کر بنائیں گے نئی حکومت؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے والے اتحاد کو چھوڑ کر نیا اتحاد بنایا تھا۔ ڈیڑھ سال پہلے نیا اتحاد بنا۔ لیکن حالات اچھے نہیں تھے۔ آج ہم نے استعفیٰ دے دیا۔ ہم الگ ہو گئے۔ اب جو جماعتیں پہلے اکٹھی تھیں، سب مل بیٹھ کر آج ہی فیصلہ کرلیں تو آج ہی نئی حکومت بن سکتی ہے۔
نتیش کمار جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی-یو) کے سینئر وزیر بیجندر یادو کے ساتھ راج بھون گئے تھے۔ نتیش کمار نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی ایم ایل اے کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شام تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت سے نئی حکومت کی تشکیل کا امکان ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…