بین الاقوامی

California Mass Shooting: لاس اینجلس  کے نائٹ  کلٹ میں فائرنگ میں دس افراد ہلاک

California Mass Shooting: لاس اینجلس گولہ باری کے مشکوک نے خود کو گولی ماری لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے مشکوک نے پولیس کے گھیرے میں آنے کے بعد اپنی وین میں خود کو گولی مارلی۔

غور طلب ہے کہ امریکہ کے لاس اینجلس کے بالروم ڈانس کلب میں گولہ باری کے واقعہ کو انجام دیا گیا تھا۔ اس گولہ باری میں اب تک دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے ہی پولیس  ملزیم کی تلاش کررہی تھی۔ غور  طلب ہے کہ پولیس نے مشکوک  کی گھیرا بندی کی تھی۔ جس کے بعد اس نے پولیس سے بچنے کے لئے خود کو وین میں ہی گولی مارلی۔

پولیس نے متوفی کی شناخت

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 72 سالہ ہو کین ٹران کے طور پر کی اور کہا کہ کوئی اور مشتبہ شخص فرار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کا مقصد، جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، واضح نہیں ہے۔

پولیس نے وین سے ایک پستول بھی برآمد کر لی

پولیس کو وین میں میگزین سے بھری سیمی آٹومیٹک اسالٹ پستول بھی ملی، پولیس کو شبہ ہے کہ  اسی سے ہی  لاس اینجلس فائرنگ کے واقعہ  کو انجام دیا گیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

صدر نے بھی دکھ کا اظہار کیا

ساتھ ہی صدر بائیڈن نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور خاتون اول جل بائیڈن ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، جو  فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہوئے۔ صدر  (بائیڈن )نے وفاقی حکام کو تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کی ہے۔

واقعے پر اٹھنے والے سوالات

اس کے ساتھ  ہی لاس اینجلس واقعے پر کانگریس وومن جوڈی چو نے کہا کہ میرے ذہن میں اب بھی بہت سے سوالات ہیں کہ اس گولی چلانے والے کا مقصد کیا تھا؟ کیا اسے کوئی ذہنی بیماری تھی؟ کیا وہ گھریلو تشدد کا شکار تھا؟ اس نے یہ بندوقیں کیسے حاصل کیں اور  کیا یہ قانونی ذرائع سے حاصل کیں یا نہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago