-بھارت ایکسپریس
Asaduddin Owaisi :پی ایم مودی کی بی بی سی کے کے ذریعہ بنائی گئی ڈاکومنٹری (انڈیا: دی مودی کویسچن)سیریز پر تنازع لگاتار تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ یہ تنازع ملک سے لے کر غیر ممالک تک بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اس ڈاکومنٹری کو لے کر برٹس پی ایم نے بھی وضاحت کی ہے۔ جہاں ایک اور بھارت کی حکومت اس پر ایکشن لیتے ہوئے اس (ڈاکومنٹری) کو بین کردیا تو دوسری اور اپوزیشن کے لیڈروں کا اس ڈاکومنٹری کو لے کر طنز کسنا جاری ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اس ڈاکومنٹری کو بین کئے جانے کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسدالدین اویسی نے یوٹیوب لنک ویڈیو کو بلاک کرنے کے فیصلے کو لے کر تیکھے تیور دیکھاتے ہوئے
حکومت سے سوال کیا ہے کہ مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کے بارے میں آنے والی فلم کو بھی بین کر دیں گے۔
اویسی نے کہا، ’مودی حکومت نے برطانوی قوانین کی بنیاد پر ہندوستان میں ٹویٹر اور یوٹیوب پر بی بی سی سیریز پر پابندی لگا دی ہے۔ ہم پی ایم مودی سے پوچھتے ہیں، کیا خلا یا آسمان سے گجرات فسادات میں لوگوں کو مارا تھا‘؟ انہوں نے پوچھا کہ گوڈسے پر بی جے پی کی کیا رائے ہے؟ اب گوڈسے پرایک فلم بن رہی ہے۔ کیا وزیر اعظم گوڈسے پر بننے والی فلم پر پابندی لگائیں گے؟ انہوں (اویسی) نے بی جےپی کو گوڈسے پر بنی فلم پر پابندی لگانے کا چیلنج دیا۔
انڈیا کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نشر کی گئی بی بی سی کی دستاویزی فلم کو ’پراپیگنڈہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔
انڈیا: دی مودی کویسچن‘ نامی اس دستاویزی فلم میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ مودی بطور وزیر اعلیٰ 2002 کے گجرات فسادات کو روکنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں ناکام کیوں ہوئے۔
خیال رہے کہ 2002 میں مودی انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ جب وہاں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔ ان فسادات میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوئی تھیں جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…