بین الاقوامی

Texas dairy farm: امریکہ میں ڈیری فارم میں خوفناک آگ سے 18 ہزار گائیں ہلاک

Texas dairy farm: امریکہ میں ایک ڈیری فارم میں آگ لگنے سے خوفناک دھماکہ ہوا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی 18 ہزار گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں گایوں کی موت کی وجہ سے وہاں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب دھماکے سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ٹیکساس صوبے کے ایک فیملی ڈیری فارم ساؤتھ فورک ڈیری فارم میں پیش آیا ،جہاں منگل کو زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اور دھماکے کی وجہ سے کافی اونچائی تک دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا تھا۔ اس حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ ہرطرف اس خوفناک حادثہ کا چرچا ہو رہا ہے۔

فارم کے مالک نے ابھی تک اس واقعے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا ہے،امریکہ کی پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور فائربریگیڈ موقع پرامدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ کاسٹرو کاؤنٹی شیرف آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، ان تصاویر میں ایک عمارت سے  شعلے اور خوفناک دھویں کے بادل نظر آ رہے ہیں۔

شیرف آفس کی جانب سے کہا گیا کہ فائر فائٹرز نے ایک شخص کو موقع سے بچا لیا ہے جو جلتی ہوئی عمارت کے اندر پھنس گیا تھا۔ صحت عامہ اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جائے وقوعہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔

فارم میں اتنی خوفناک آگ کیسے لگی؟

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فارم میں آگ کیسے لگی؟ کاؤنٹی کے اعلیٰ ایگزیکٹو کاؤنٹی جج مینڈی گیفلر نے کہا کہ ممکنہ طورپرآگ لگنے کی وجہ کھیت کے سامان کی خرابی کی وجہ سے ہونے والا دھماکہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکساس کے فائر حکام فی الحال وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ میلون نے کہا کہ وہ ڈیری میں آگ لگنے کے کسی اور واقعات سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیری صرف تین سال قبل کھولی گئی تھی اور اس میں 50 سے 60 افراد کو روزگار ملتا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

3 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

4 hours ago