بین الاقوامی

Ukraine Helicopter Crash : یوکرین میں خطرناک ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر داخلہ سمیت 16 ہلاک

 Ukraine Helicopter Crash یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر حادثے ہوا ہے ۔ اس حادثے میں یوکرین کے وزیر سمیت 16 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر کیف کے مضافات میں چھوٹے بچوں کے اسکول پر گرا۔ یہ واقعہ کیف کے شمال مشرق میں واقع قصبے برووری میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی عملہ  سے وابستہ لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ طیارے کے اس حادثے کی ایک ویڈیو
بھی منظر عام پر آئی ہے۔جس میں حادثہ   کے بعد بچوں کا اسکول آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا نظر آرہا ہے۔

ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ یوکرین کی نیشنل پولیس کے سربراہ ایگور کلیمینکو نے کہا ہے کہ اب تک 16 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں یوکرین کےوزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ حکام اور وزیر داخلہ Denis Monastrisky اور ان کے نائب Yevgeny Yeseninشامل ہیں۔ Monastrisky سال 2021 میں ہی یوکرین کے وزیر داخلہ بنے تھے۔ حادثے میں دو بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پلے اسکول میں بچے اور اسکول کا عملہ موجود تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago