-بھارت ایکسپریس
آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 سے متعلق سبھی سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی ضمن میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کسی بھی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے اکیلے دم پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں مسلم لیڈران پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور کئی سینئر مسلم لیڈران کو پارٹی میں لانے کے لئے منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان سماجوادی پارٹی کے سنبھل سے رکن پارلیمنٹ اور سینئر مسلم لیڈر ڈاکٹر شفیق الرحمن برق (Dr. Shafiqur Rahman Barq) نے ان کی تعریف کی۔ ایسے میں اب مانا جا رہا ہے وہ سماجوادی پارتی چھوڑ کر بی ایس پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔ وہ اب بیشتر بیانوں میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) سے زیادہ مایاوتی (Mayawati) کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کے بیانوں کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے بی ایس پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں بی ایس پی کو زبردست شکست ملی تھی۔ وہیں اب مایاوتی اپنے پرانے کھوئے ہوئے ووٹ بینک کو حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ وہ پھر ایک بارمسلمانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اس سلسلے میں اعظم گڑھ کے ضمنی لوک سبھا انتخابات میں گڈو جمالی اور پھر دیوبند میں عمران مسعود کو پارٹی میں شامل کرکے بڑا اشارہ دیا ہے۔
ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کی مایاوتی کی تعریف
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی اب سبھی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات اپنے دم پر لڑے گی۔ کسی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔ اس پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کہا تھا کہ ‘میں بھی ان کی پارٹی میں رہ چکا ہوں، میں الیکشن جیتا تھا اور سماجوادی پارٹی ہار گئی تھی۔ مایاوتی نے اپنی برادری کے لئے جم کر کام کیا ہے۔ مایاوتی ایک شخصیت ہیں، ان کی ملک کو ضرورت ہے اور اوبی سی پر ظلم وزیادتی روکنے کے لئے مایاوتی کی ضرورت ہے’۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک مسلمان کے طور پر وہ بھی مایاوتی کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: BJP National Executive Meeting: مسلمانوں کے بارے میں غلط بیان بازی نہ کریں، وزیر اعظم مودی کی بی جے پی کو نصیحت
بی ایس پی نے ڈاکٹر شفیق الرحمن کے اس بیان کو مایاوتی کے لئے احترام قرار دیا۔ بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈینیٹر آکاش آنند نے ایک ٹوئٹ میں کہا ‘ایس پی رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ مایاوتی کے بارے میں پیش کئے گئے خیال ہردل کے لوگوں کی رائے ہے۔ بہن مایاوتی نہ صرف دلت سماج بلکہ مسلمانوں اور اوبی سی سماج کے ساتھ ساتھ سماج کے ہر طبقے کی ترقی کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…