قومی

Delhi Assembly Election 2025: چیف الیکشن کمشنر سے اروند کیجریوال نے کی شکایت، بی جے پی لیڈر پرویش ورما کے الیکشن لڑنے پر روک لگانے اور چھاپہ ماری کرنے کا مطالبہ

Delhi Assembly Election 2025: عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال نے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے وفد نے جمعرات (9 جنوری) کو الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ خاص طورپردہلی سے بی جے پی امیدوارپرویش ورما کی شکایت کی ہے۔ اروند کیجریوال نے چیف الیکشن کمشنرکوخط لکھا اورمطالبہ کیا کہ پرویش ورما کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جانے چاہئے اوران کی رہائش گاہ پرفوراً ریڈ (چھاپہ ماری) کیا جائے۔ اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ پرویش ورما خواتین کوکھلے عام 1100 روپئے بانٹ رہے ہیں۔ یہ الیکشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ اروند کیجریوال کے ساتھ وفد میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی اوررکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ شامل تھے۔

نوکریوں کا جھانسہ دے کرووٹ مانگ رہے ہیں پرویش ورما: کیجریوال

اروند کیجریوال نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ اوربی جے پی امیدوارپرویش ورما نوکریوں کا جھانسہ دے کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ کیجریوال نے ڈی ای اوکوفوری اثرسے معطل کرنے یا پھرٹرانسفرکئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔  واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی پرویش ورما پرمسلسل حملہ آورہے اورووٹ کے بدلے نوٹ دینے کے الزام لگا رہی ہے۔ اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کی دہلیزتک پہنچ گیا ہے۔ آنے والے وقت میں اس موضوع پردہلی میں سیاسی گھمسان تیزہونے کے آثارہیں۔

نئی دہلی سیٹ سے میدان میں ہیں اروند کیجریوال

اروند کیجریوال نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ یہ دہلی کی سب سے ہاٹ سیٹ مانی جا رہی ہے۔ کانگریس نے اس سیٹ سے سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کو میدان میں اتارا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

4 hours ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

5 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

5 hours ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

6 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

6 hours ago