بین الاقوامی

Damascus: اسرائیل نے زلزلے سے متاثرہ شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل حملہ کیا، 15 افراد ہلاک

Damascus: اسرائیل نے زلزلہ زدہ شام کے دارالحکومت دمشق کے رہائشی کمپلیکس پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب  میں کیا  گیا تھا۔ اس سے قبل جمعہ کو شام میں ایک اور حملہ ہوا تھا جس میں 53 افراد ہلاک  ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی تھی۔

شام کے سرکاری میڈیا کا نے بتایا ہے کہ گزشتہ  ایک سال کے دوران باغیوں (ریبلس)کے ذریعہ  کیا گیا یہ سب سے خوفناک  حملہ ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس فضائی حملے میں ایک فوجی سمیت کئی  شہری بھی   ہلا ک  ہوگئے تھےاسرائیل کی طرف سے ابھی تک اس حملہ پر کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔

میڈیا کی طرف سے جاری ویڈیوز اور تصاویر میں دمشق کے رہائشی علاقوں میں کئی عمارتوں کو بھاری نقصان  ہوتے ہوئے آپ دیکھ سکتے ہیں ۔

شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کا فضائی دفاعی نظام اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کی “اکثریت” کو روکنے میں کامیاب رہا۔ شام  باقاعدگی سے  اسرائیلی میزائل کو روکنے کا دعوی کرتا رہے، حالانکہ فوجی تجزیہ کار ایسے عووں پر شک وشہبات کا اظہار کرتے ہیں

مقامی وقت کے مطابق صبح 12.30 بجے کے قریب دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور SANA نے رپورٹ کیا کہ شامی فضائی دفاع “دمشق کے آس پاس آسمان میں دشمن کے اہداف کا مقابلہ کر رہے ہیں۔”

اس حملے پر اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ اسرائیلی فضائی حملے اکثر دمشق کے آس پاس کے مقامات کو نشانہ بناتے ہیں۔ 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ہفتے کی رات یہ پہلا حملہ تھا ۔

اسرائیل نے حالیہ برسوں میں شام کے حکومتی کنٹرول والے علاقوں میں سینکڑوں حملے کیے ہیں۔تاہم، اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کے اتحادی عسکریت پسند گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے، جیسے کہ لبنان کی حزب اللہ۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

3 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

4 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago