انٹرٹینمنٹ

Zaira Wasim Box Office Record: سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے والی زائرہ وسیم نے 18 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری کو کہہ دیا الوداع

Zaira Wasim Film Journey: بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری حاصل کرپانا آسان نہیں ہوتا ہے۔ کئی لوگ سالوں سال کوشش کرتے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہوپاتے۔ کئی اسٹارس ایسے بھی ہیں، جو کچھ سال کام کرنے کے بعد بالی ووڈ کے گلیمرس اور انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ چکے ہیں۔ اس فہرست میں زائرہ وسیم کا نام بھی شامل ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے بہت کم عمرمیں اپنے کیریئرکے عروج پرآکربالی ووڈ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

ڈیبیو فلم نے کیا 2000 کروڑ کا بزنس

زائرہ وسیم نے اپنے کیریئرمیں صرف تین فلموں میں ہی کام کیا ہے۔ دو فلمیں باکس آفس پربڑی کامیاب ثابت ہوئیں۔ ان کی دونوں فلموں کا مجموعی کلیکشن 3000 کروڑ روپئے رہا ہے۔ زائرہ وسیم نے عامر خان کی فلم ”دنگل‘‘ (2016) میں مشہورخاتون ریسلرگیتا پھوگاٹ کا کردارادا کیا تھا۔ اس وقت زائرہ وسیم کی عمر محض 15 سال کی تھی۔ فلم میں وہ عامرخان کی بیٹی کے رول میں نظرآئی تھیں۔ ریلیزکے بعد ”دنگل‘‘ نے زبردست کمائی کی تھی۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق، عامرخان اورزائرہ وسیم کی فلم ”دنگل‘‘ نے ہندوستان میں 387  کروڑاور پوری دنیا میں 1968 کروڑ روپئے کا بزنس کیا تھا۔

ملک سے زیادہ بیرون ممالک میں ہوئی کمائی

اس کے بعد زائرہ وسیم نے ایک بارپھرعامرخان کے ساتھ کام کیا۔ فلم کا نام ہے”سیکریٹ سپراسٹار‘‘۔ یہ فلم سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں زائرہ وسیم کی اداکاری کی جم کرتعریف ہوئی۔ اس فلم نے ہندوستان میں صرف 63 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا تھا اور سب سے زیادہ اس کی کمائی بیرون ممالک میں ہوئی تھی۔ پوری دنیا میں ”سیکریٹ سپراسٹار‘‘ کا مجموعی کلیکشن 875 کروڑ روپئے رہا ہے۔

”دی اسکائی ازپنک‘‘ تھی زائرہ وسیم کی آخری فلم

زائرہ وسیم آخری بار بڑے پردے پر”دی اسکائی ازپنک‘‘ (2019) میں نظرآئی تھیں۔ اس فلم میں انہوں نے فرحان اختراورپرینکا چوپڑا کی بیٹی کا کردارنبھایا تھا۔ حالانکہ یہ فلم کمائی کے معاملے میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی تھی، لیکن اس کی کہانی نے لوگوں کے دلوں میں گہرا اثر کیا تھا۔

مذہب کے لئے 18 سال کی عمر میں چھوڑ دیا تھا بالی ووڈ

خاص بات یہ ہے کہ ”دی اسکائی ازپنک‘‘ کی ریلیزسے پہلے ہی زائرہ وسیم نے صرف 18 سال کی عمرمیں بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے سال 2019 میں انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ فلموں میں کام کرنے کے دوران جو مقبولیت (پاپولرٹی) اور پہچان انہیں ملی ہے، اس سے وہ بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔ وہ اپنے مذہب سے بھٹک گئی تھیں اوراسی وجہ سے انہوں نے فلموں سے ہمیشہ کے لئے دوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

10 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

18 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

55 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago