انٹرٹینمنٹ

Urvashi Rautela Birthday Cake: اروشی روتیلا نے سالگرہ پر کاٹا 24 کیرٹ گولڈ’ کیک‘، یویو ہنی سنگھ دل کے قریب، قیمت جان آپ بھی رہ جائیں گئے حیران ؟

بالی  ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اپنےد لُکس  اندازکے ساتھ ساتھ ڈانس موو کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ اروشی کی تصاویر آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے 25 فروری کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔ اداکارہ نے ریپر  یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی ۔جس میں انہوں نے 24 کیرٹ سونے کا کیک کاٹا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کیک اروشی روتیلا کو ریپر ہنی سنگھ نے تحفے میں دیا ہے۔ اس کیک کی قیمت 3 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اروشی روتیلا کی تعریف کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا کہ وہ واقعی دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی ہے اور اسی لیے میں نے انہیں ‘لو ڈوز’ کے لیے سائن کیا تھا۔ لو ڈوز ہنی سنگھ کے کچھ سب سے زیادہ ہٹ ریپس میں شامل ہے۔

اروشی کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا پر  کافی وائرل ہورہا ہے۔ یہ شاید پہلی بار کسی نے سونے کا کیک دیکھا ہو۔ کیک کو دیکھ کر شائقین نے سوچا کہ یہ سمپل گولڈن ڈسٹ  والاکیک ہے ۔لیکن جب ہنی سنگھ نے بتایا کہ اس کیک کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے تو سب حیران رہ گئے۔

24 کریٹ سونے کا کیک تحفہ میں دیا

ہنی سنگھ نے خود بیان میں انکشاف کیا ہے کہ یہ 24 کیرٹ سونے کا کیک ہے۔ فری جرنل کو دیے گئے ایک بیان میں انھوں نے کہا- ‘میں اس خاص موقع پر کچھ خاص دینا چاہتا تھا۔ میں نے انہیں ایک کیک دیا ۔جس کی قیمت 3 کروڑ روپے تھی۔ میں اس  کیک کاٹنے کے اس لمحے کو یادگار بنانا چاہتا تھا تاکہ لوگوں کو یادرہے کہ کسی کو اسٹار کے لیے ایسا کچھ کیا تھا۔ وہ اپنے کام میں بہت ماہر ہے اور اس طرح  کا ٹریٹمنٹ  ڈیزور کرتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین نے کہا ممتا حکومت پیسوں سے ہماری عزت کی قیمت مت لگائیں

اروشی روتیلا نے تصاویر شیئر کیں

اروشی روتیلا نے سوشل میڈیا پر اپنے کیک کاٹنے کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں انہوں  نے سرخ رنگ کا گاؤن پہنا ہوا ہے۔ جس اروشی روتیلا وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ فوٹو شیئر کرتے ہوئے اروشی  روتیلانے لکھا – ‘لیوڈوز 2 کے سیٹ پر سالگرہ کا جشن۔’

اروشی روتیلا کی اس پوسٹ سے یوزر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وہ کیک کو دیکھ کر پوچھ رہا ہے کہ اس کا کیا کرنا ہے۔ ایک یوزرنے لکھا – ‘چاہے اسے کھائیں یا رکھیں، یہ 24 کیرٹ سونے کا ہے۔’ جب کہ دوسرے نے لکھا- گولڈن کیک۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

41 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago