قومی

Lok Sabha Election 2023: بنگال میں کانگریس سے پہلے اکھلیش یادو کا بڑا پلان، ممتا بنرجی کے گڑھ میں سماجوادی پارٹی کی انٹری تو یوپی میں ٹی ایم سی کو ریٹرن گفٹ

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن سے متعلق سرگرمیاں تیزہیں۔ سبھی پارٹیاں الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان اترپردیش میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی انٹری ہوگئی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے ٹی ایم سی کو بھدوہی سیٹ کی پیشکش کی ہے۔ بدلے میں ٹی ایم سی سماجوادی پارٹی کو مغربی بنگال میں ایک سیٹ دے سکتی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے قومی نائب صدرکرنمے نندا نے بھدوہی سیٹ پرترنمول کانگریس کے امیدوارللتیش پتی ترپاٹھی کوامیدواربنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان یوپی میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق پہلے ہی بات بن چکی ہے۔ کانگریس ریاست کی 17 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔

اکھلیش یادو سے ملے تھے للتیش پتی ترپاٹھی

اس سے پہلے الائنس سے متعلق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بات سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے کی تھی۔ حالانکہ ممتا بنرجی للتیش کو یوپی کے چندولی سیٹ سے الیکشن لڑانے کی کوشش میں تھیں۔ وہیں للتیش ترپاٹھی نے بھی حال ہی میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی اوراس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پرشیئرکی تھی۔

ممتا بنرجی چاہتی ہیں چندولی سیٹ

ممتا بنرجی چاہتی تھیں کہ للتیش، کمل پتی ترپاٹھی کی وراثت سنبھالیں اورانہیں لوک سبھا الیکشن چندولی سے لڑایا جائے۔ چندولی للتیش پتی ترپاٹھی کے دادا اورعظیم کانگریس لیڈر کمل پتی ترپاٹھی کا گڑھ رہا ہے اوریہاں کے لوگ آج بھی ان کا نام کافی عزت واحترام سے لیتے ہیں۔ للتیش کی  دادی چندرکلا ترپاٹھی بھی چندولی سے رکن پارلیمنٹ رہی تھیں، اس لئے ممتا بنرجی کی کوشش تھی کہ للتیش بھی چندولی سے الیکشن لڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: بی جے پی نے مسلم ووٹروں کے لئے بنایا ’خفیہ‘ پلان، نتیش کمار، اجیت پواراورجینت چودھری کو سونپی گئی ہے بڑی ذمہ داری

کون ہیں للتیش پتی ترپاٹھی؟

للتیش پتی ترپاٹھی فی الحال یوپی میں ترنمول کانگریس کے لیڈرہیں۔ اس سے پہلے وہ کانگریس میں تھے۔ للتیش پتی ترپاٹھی پرینکا گاندھی کے قریبی رہے ہیں۔ وہ کانگریس چھوڑ کرٹی ایم سی میں شامل ہوئے تھے۔ للتیش پتی ترپاٹھی مرزا پورسے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2014 میں کانگریس کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

34 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

34 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago