بھارت ایکسپریس۔
فلسطین کی حمایت میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے آوازاٹھائی ہے۔ دراصل، اسرائیل نے حال ہی میں ایک بار پھر فلسطین میں غزہ کے جنوبی شہررفح پرحملہ کردیا ہے اور بڑی تعداد میں بے گناہ لوگوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس حملے میں تقریباً 50 معصوموں نے اپنی جان گنوائی تو بڑی تعداد میں لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی اس ہوائی حملے میں جان گنوانے والوں میں بیشترخواتین اور بچے شامل ہیں۔
عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور ورون دھون نے اپنی حمایت دکھانے کے لئے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شیئر کرکے فلسطین کا ساتھ دیا ہے اور اسرائیل کی تنقید کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ سیلبس اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر کا پوسٹ شیئر کر رہے ہیں۔ وہیں ایکس پر #BoycottBollywood ٹرینڈ کرنے لگا، جس کے بعد پوجا بھٹ نے لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
#BoycottBollywood پر مشتعل ہوئیں پوجا بھٹ
بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’یہ پھر سے شروع ہوگیا ہے! فلسطین میں ہو رہے مظالم کے لئے اجتماعی طور پر بولنے کی قیمت تفریحی دنیا کو چکانی پڑتی ہے۔‘‘ انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ’’سبھی کی نگاہیں رفح پر ہیں‘‘ لکھ کرفلسطین کی حمایت کی۔
جلد ہی پوجا بھٹ نے وہی کیپشن دوبارہ پوسٹ کیا، جس میں لکھا تھا، ’’جیسا کہ کمنٹ میں گیس لائٹنگ ہے۔ امید کے مطابق، کسی بھی طرح کی تصورسے عاری۔‘‘ اس سے پہلے، عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پرایک دیگر صارف کی ایک پوسٹ شیئر کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا، ’’سبھی بچے پیار، تحفظ، امن اورزندگی کے حقدارہیں اور سبھی مائیں ان چیزوں کو حاصل کرنے کی حقدار ہیں۔‘‘
فلسطینیوں کی حمایت میں اتریں سورا بھاسکر
سورا بھاسکر نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پرلکھا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں، جو ہم سے امید کرتی ہے کہ ٹینٹ میں بچوں کو مار دیئے جانے اورجلانے پر ہم ایک متوازن بیان دیں۔ جن لوگوں نے یہ کیا، اسے فنڈ کیا، اس کی حمایت کی اور اسے نارمل بنانے کے لئے ایک نیریٹیوبنایا اور سیلبریٹ کیا، ان کے لئے میرے دل میں صرف لعنت ہے۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…