انٹرٹینمنٹ

Shocking Secrets About Sanjay Dutt: یہ سپر اسٹار لڑکیوں کو ماں کی نقلی قبر پر لے جاتا تھا، اداکار کی کہانیاں چونکا دینے والی

اداکار سنجے دت کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے۔ بم دھماکوں کے سلسلے میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے سے لے کر 308 گرل فرینڈز تک۔ مداح ان کے بارے میں تقریباً ہر چیز کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کے لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر سنجو بابا نے اپنی زندگی میں بے پناہ محبت دیکھی ہے تو انہوں نے توڑدینے والی مصیبتوں کا بھی سامنا کیا ہے۔ ان کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور ہیں۔ تو آج ہم آپ کو سنجے دت کی زندگی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہیں۔

راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کے بارے میں انکشاف کر دیا

1991 میں راکی ​​سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے اداکار نے اپنے کریئر میں کئی ہٹ فلمیں دیں۔ لیکن سنجے دت کی ذاتی زندگی میں کافی تنازعات رہے ہیں۔ ممبئی میں بم دھماکوں کے سلسلے میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے سے لے کر قانونی جنگ لڑنے اور جیل جانے تک یہ باتیں تقریباً سبھی جانتے ہیں۔ سنجو بابا کی ذاتی زندگی بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں رہی۔ ایک بار راج کمار ہیرانی نے سنجے دت اور ان کی گرل فرینڈ کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

سنجے دت اپنی گرل فرینڈز کو اس طرح متاثر کیا کرتے تھے

انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے راجکمار ہیرانی نے کہا تھا، ‘سنجے دت اپنی جوانی میں اپنی گرل فرینڈز کا دل جیتنے کے لیے انوکھی ترکیب استعمال کرتے تھے۔ وہ اپنی گرل فرینڈز سے جھوٹ بولتے تھےاور انہیں قبرستان میں اپنی ماں کی قبر پر لے جاتے تھے ۔ یہ ان کی والدہ کی نہیں بلکہ کسی اور کی قبر  ہوتی تھی۔ اس کے بعد لڑکی سنجے دت کے ساتھ جذباتی طور پر جڑ جاتی تھی۔ کپل شرما کے شو میں سنجے دت سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ وہ اپنی گرل فرینڈز کو قبرستان لے جایا کرتے تھے۔ اس کے جواب میں انہو ں نے کہا تھا، ‘ہاں،  ایک دو کو لے کر گیا تھا ، ماں سےملانے، کوئی بھی  قبر پر چلا جاتا تھا۔

سنجے  دت بریک اپ کے بعد لڑکیوں سے بدلہ لیتے تھے

یہی نہیں راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کا ایک اور واقعہ بھی شیئر کیا۔ انھوں نے کہا، ‘جب لڑکیوں نے ان سے رشتہ توڑ لیا تو سنجو بابا ان سے  بدلہ لیا کرتے تھے۔ ایک بار سنجے نے اپنے دوست کی نئی کار لی اور اپنی سابق گرل فرینڈ کے گھر کے باہر کھڑی دوسری کار سے ٹکرائی۔ بعد میں سنجے دت کو معلوم ہوا کہ جس گاڑی کو انہوں نے ٹکر ماری تھی وہ ان کی سابق گرل فرینڈ کے نئے عاشق کی تھی۔ لیکن اس کے بعد دونوں کاریں بری طرح تباہ ہوگئیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

22 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

34 minutes ago