بھارت ایکسپریس۔
سعودی عرب نے عازمین حج 2024 کے لئے سرکاری اجازت نامہ کوضروری بنانے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے صحت (ہیلتھ) کے حوالے سے بھی نئی ہدایات (گائیڈ لائن) جاری کی ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے بھی عازمین حج کے لئے متعدد ویکسینیشن لازمی قراردے دی ہیں۔ صحت اپلی کیشن کے ذریعہ عازمین حج کوویکسینیشن کی اپ ڈیٹس دینی ہوں گی اوربتانا ہوگا کہ انہیں ویکسین لگائی گئی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے لئے عازمین حج کوصحت ایپ پر رجسٹریشن کرنا ضروری ہے۔ ساتھ ہی سعودی عرب میں رہنے والوں کو کووڈ-19 ویکسین، انفلوئنزا ویکسین اورمینن جائٹس ویکسین ضروری ہے۔ عازمین حج کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ یہ ویکسین گزشتہ 5 سال کے اندرہی لی ہوں۔
دوسرے ممالک سے مکہ معظمہ آنے والوں کے لئے گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ان ویکسین کے ساتھ آنے سے کم ازکم 10 دن پہلے یا پانچ سال کے اندر نیجیریا میننجائٹس کی ویکسین لگوائی ہو۔ یہ مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ پولیو ویکسینیٹڈ ہونا بھی ضروری ہے اور عازمین حج کے پاس اپنے ملک کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی ہونا چاہئے۔ سعودی عرب کی وزارت نے کہا کہ سبھی عازمین حج کے پاس ویلیڈ پاسپورٹ ہونا چاہئے، جس کی مدت (ویلیڈیٹی) 7 جون 2024 تک ویلیڈ ہو۔ اسلامی کیلنڈرکے مطابق یہ مہینہ ذوالحجہ کا مہینہ ہے اور اس مہینے میں پوری دنیا کے مسلمان حج کے لئے مکہ جاتے ہیں۔
حج پرمٹ کے بغیر سعودی عرب نے حج پرپابندی لگا دی ہے۔ وزارت حج، حرمین شریفین کے امورکو دیکھنے والی اتھارٹی اوردیگر سینئر علمائے کرام نے مل کراس بات کی جانچ کی کہ پرمٹ کے بغیر حج کرنے آنے والوں کی وجہ سے کس طرح کے چیلنجز ہوسکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ پرمٹ کے بغیر جب لوگ آتے ہیں تو اس سے عازمین حج کی سیفٹی خطرے میں پڑجاتی ہے اور بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ کا خطرہ رہتا ہے۔ وزارت حج نے کہا ہے کہ عازمین حج نسک پلیٹ فارم سے حج پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…