قومی

Malegaon Bomb Blast Case: مالیگاؤں بم دھماکہ کے ملزم سمیر شرد کلکرنی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ٹرائل پر لگی روک

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں سپریم کورٹ سے ملزم سمیر شرد کلکرنی کوبڑی راحت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ملزم سمیر شرد کلکرنی کے خلاف چل رہی ٹرائل پر روک لگا دی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پایا کہ شرد کلکرنی کے خلاف یواے پی اے کی دفعہ 45 کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں ملی تھی۔ معاملے کی آئندہ سماعت جولائی میں ہوگی۔

حال ہی میں مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں ایک اورملزم سادھوی پرگیہ ممبئی کی این آئی اے کورٹ میں پیشی ہوئی تھی۔ اس دوران کورٹ نے انہیں معاملے کی سماعت میں مستقل پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس دوران ان کے وکیل نے خراب صحت کا حوالہ دیا۔ حالانکہ انہوں نے ٹرائل میں تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔ وہیں، جب سادھوی پرگیہ عدالت سے باہرآئیں تو انہوں نے کہا، میں جسمانی طور پر بہت بیمارہوں، لیکن سچائی کے لئے لڑتی رہوں گی۔ جب تک جسم ساتھ دے گا، میں ٹرائل میں حصہ لوں گی۔

2008 کو مالیگاؤں میں ہوا تھا دھماکہ

واضح رہے کہ 29 ستمبر2008 کو مہاراشٹرمیں ناسک کے مالیگاؤں میں دھماکہ ہوا تھا۔ اس میں 6 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ اہم ملزمین میں سے تھیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا تھا، جب لوگ رمضان کے مقدس مہینے میں نمازپڑھنےجا رہے تھے۔ حادثہ کے ایک دن بعد یعنی 30 ستمبر 2008 کو مالیگاؤں کے آزاد نگر پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔

حادثہ کے بعد اس معاملے میں ایک کے بعد ایک کئی گواہ اپنے بیان سے پلٹ گئے۔ گزشتہ سال اپریل میں معاملے کا 34واں گواہ پلٹا۔ اتنا ہی نہیں، اس نے پولیس اورسیاسی جماعتوں پرسنگین الزام بھی لگائے تھے۔ اس نے کہا تھا کہ ٹارچر کرکے اس سے گواہی لی گئی۔ اس نے بتایا کہ یہ سب کانگریس اور این سی پی کی سازش تھی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

4 hours ago