انٹرٹینمنٹ

Baby John Teaser: فلم بے بی جان میں ورون دھون کا خطرناک لک،بے بی جان کا ٹیزر ہوا ریلیز

ورون دھون کی آنے والی فلم ‘بے بی جان’ کافی سرخیوں  بنی ہوئی ہے ۔ حال ہی میں ورون دھون نے اس فلم کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ فلم میں ورون دھون کے ساتھ وامیکا گابی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ بے بی جان فلم کا ٹیزر کٹ جمعہ کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم یکم نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم میں زبردست ایکشن نظر آنے والا ہے۔ ورون دھون کا لک بھی کافی ڈیشنگ لگ رہا ہے۔ بے بی جان ورون دھون کے لیے ایک مختلف قسم کا ایکشن لے کر آئی ہے ۔ ورون دھون کو بھی اس فلم سے کافی امیدیں ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کیلس نے کی ہے۔ فلم کا ٹیزر یکم نومبر سے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

ورون دھون سیٹاڈل ہنی بنی کی تشہیر میں مصروف ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ ورون دھون بھی اپنی OTT سیریز Citadel Honey Bunny میں زبردست ایکشن کرتے نظر آنے والے ہیں۔ راج اور ڈی کے کی جوڑی نے ہالی ووڈ بنانے والوں کی طرف سے بنائی جانے والی اس سیریز کو اپنا تعاون دیا ہے۔ اس سیریز میں ورون کے ساتھ سمانتھا روتھ پربھو مرکزی کردار میں نظر آ رہی ہیں۔ یہ ہالی ووڈ کی سپر ہٹ سیریز Citadel کا ہندی ریمیک ہونےجا رہا ہے۔ ورون دھون اس سیریز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ جسے سب نے بہت پسند کیا۔ ورون دھون اب اپنی فلم بے بی جان کی تشہیر میں مصروف ہونے والے ہیں۔

کیا سلمان خان بے بی جان میں نظر آئیں گے؟

ورون دھون کی آنے والی فلم بے بی جان کو لے کر کافی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔ یہ فلم کافی خبروں میں ہے۔ اس فلم میں ورون کے ساتھ وامیکا گابی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی سمیت اروڑہ اور کالس نے لکھی ہے۔ ورون اور وامیکا کے ساتھ سلمان خان کا بھی فلم میں اہم رول بتایا جاتا ہے۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ ابھی تک سلمان خان کا کردار سامنے نہیں آیا ہے۔ جلد ہی اس کی کہانی سب کے سامنے ہوگی۔ اس کے علاوہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

1 hour ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

2 hours ago

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

4 hours ago