سیاست

Maharashtra Assembly Election 2024: ادھو ٹھاکرے گروپ اور بی جے پی کے درمیان ‘ہندوتوا’ کی جنگ چھڑی، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے پہلے  ہندوتوا کو لے کر بی جے پی اور ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی ہے۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ سب سے پہلے ادھو گروپ نے ایکس پر پوسٹ کیا اور بی جے پی پر شیواجی پارک میں ضابطہ اخلاق کے دوران پوسٹر لگانے کا الزام لگایا۔ اس پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی نے ادھو ٹھاکرے کی دیوالی کی مبارک باد پر تنقید کی۔

اب ادھو گروپ نے دوبارہ X پر پوسٹ کیا ہے،جس میں لکھا ، “بی جے پی نے رام مندر کو ایشو بنا کر لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا۔ بھگوان شری رام کو آدھے مکمل مندر میں بٹھادیا گیا، یہ کیسا ہندوتوا ہے”۔

نامزدگی ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم تیز

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی ختم ہونے کے ساتھ ہی سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کو سیاسی برتری دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی نے مہایوتی اتحاد کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ اس کے تحت راہل گاندھی اور کانگریس کے قومی صدر ملککارجن کھڑگے ناگپور سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

دوسری طرف  ادھو ٹھاکرے شیو سینا کا مضبوط گڑھ مانے جانے والے کونکن سے مشن مہاراشٹر کا بگل پھونکے گے ، سی ایم ایکناتھ شنڈے کے علاوہ نارائن رانے کا بھی اس علاقے میں کافی اثر ہے۔ اس لیے ادھو ٹھاکرے نے گڑھ میں اپنے مخالفین کو چیلنج کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

ادھو ٹھاکرے 25 ریلیوں سے خطاب کریں گے

ناگپور میں آئین احترام کانفرنس کے بعد این سی پی (ایس پی) شرد پوار، شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے ممبئی میں مہا وکاس اگھاڑی کے پروگرام میں راہل گاندھی اور ملککارجن کھڑگے کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے اور اتحاد کا پیغام دیں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ ادھو ٹھاکرے 5 نومبر سے 17 نومبر کے درمیان کل 25 انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ شرد پوار اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

32 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

44 minutes ago