بھارت ایکسپریس–
Tanushree Dutta On Vivek Agnihotri: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ اپنے بیباک بیانوں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ بھلے ہی فلمی دنیا سے دور ہوں، لیکن اداکارہ کے بیان ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کافی وقت پہلے اداکارہ نے نانا پاٹیکرسے متعلق راکھی ساونت تک پرسنگین الزام لگائے تھے۔اب اداکارہ نے دی کشمیرفائلس کے ڈائریکٹروویک اگنی ہوتری کے خلاف بھی تمام سنگین الزام لگائے ہیں، جس کا ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
میرے منہ پر چلاتا تھا اگنی ہوتری: تنوشری دتہ
تنوشری دتہ نے کئی انٹرویومیں وویک اگنی ہوتری سے متعلق بات کی اوران کے خلاف بہت کچھ کہا ہے۔ تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ وویک اگنی ہوتری اور نانا پاٹیکرجیسے لوگوں نے ان کا کیریئربرباد کردیا ہے۔ جن لوگوں نے ان کا کیریئربرباد کیا، آج وہ خوب نام کما رہے ہیں اوران کی فلمیں ایوارڈ جیت رہی ہیں۔
تنوشری دتہ ویڈیومیں کہتی ہیں، ’وویک اگنی ہوتری کے ساتھ جب میں شوٹنگ کررہی تھی تواگرمیں سیٹ پرپانچ منٹ لیٹ آتی تھی تومجھے اَن پروفیشنل (غیرپیشہ ور) کہہ کرمنہ پرچلّاتا تھا۔‘‘
سیٹ پر پہلے میں پہنچتی تھی: تنوشری
تنوشری دتہ نے مزید کہا، ’’سیٹ پرجانے کے بعد ہم نے مسلسل 100 دنوں تک شوٹنگ کی تھی۔ سیٹ پرسب سے پہلے میں پہنچ جاتی تھی۔ کبھی کبھی تو ایسا ہوتا تھا کہ میں سب سے پہلے پہنچتی تھی اور وہاں کوئی اورنہیں ہوتا تھا، لائٹ بھی نہیں جل رہی ہوتی تھی اورسیٹ اپ بھی تیارنہیں ہوتا تھا۔ ایک دن میں صرف پانچ منٹ لیٹ آئی تھی، تو وہ یہ دیکھنے کے لئے سیٹ پرتھا کہ میں آئی ہوں یا نہیں۔‘‘
پانچ منٹ بھی وین میں جانے نہیں دیتا تھا
تنوشری دتہ کا مزید کہنا ہے، ’’اس کا طریقہ مجھ کو پریشان کرنے کا تھا۔ وہ مجھے پورے وقت سیٹ پربٹھاکررکھتا تھا، میرا شاٹ بھی نہیں ہوتا تھا اورمجھے پتہ رہتا تھا کہ میرا شاٹ نہیں ہے۔ تب بھی وہاں بیٹھنا پڑتا تھا۔ شاٹ ہویا نہ ہو، مجھے وین کے اندرجانے کی اجازت نہیں تھی۔ چاہے دھوپ، گرمی، بارش کچھ بھی ہو، اگرمیں گاڑی کے اندرکچھ دیرکے لئے چلی جاتی تھی اورپانچ منٹ کی تاخیر ہوگئی توکسی کودیکھنے کے لئے بھیجتا تھا کہ دیکھو تنوشری وین میں کیا کررہی ہے، اس کو یہاں آنے کے لئے کہو۔‘‘
شارٹ اسکرٹ میں بٹھاکر رکھتا تھا: تنوشری
تنوشری دتہ نے بتایا، ’’جب آرٹسٹ شوٹ نہیں کر رہے ہوتے ہیں تو وین میں آرام کرتے ہیں۔ اگر آپ نے مجھے شارٹ کپڑے دیئے ہیں تو میں خود کو چھپانے کے لئے گاڑی میں جاسکتی ہوں۔ میں کبھی کبھی راب پہن کربیٹھتی تھی تو کہتا تھا کہ شاٹ آنے والا ہے راب اتارو۔ وہ شارٹ اسکرٹ میں مجھے پورے یونٹ کے سامنے دن بھربٹھاکررکھتا تھا۔‘‘
بھارت ایکسپریس–
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…