بین الاقوامی

26/11 Mumbai Attack: پاکستانی گنہگار تہور رانا کو امریکی عدالت سے جھٹکا، ہندوستان لانے کا راستہ کھلا

26/11 ممبئی حملے میں شامل تہور حسین رانا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پاکستانی نژاد کے کناڈائی تاجرتہورحسین رانا کوامریکہ میں کیلیفورنیا کی عدالت نے جھٹکا دیتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ ہندوستان اورامریکہ دونوں ممالک کے درمیان حوالگی کا معاہدہ ہے اوراس کے تحت تہورحسین رانا کو ہندوستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

کیس کی سماعت کرنے والی اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ’بھارت اورامریکہ کے درمیان حوالگی کے معاہدے کے تحت رانا کوحوالگی کی اجازت ہے۔ تہورحسین رانا (63) نے کیلیفورنیا کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا اورامریکی اپیل کورٹ میں درخواست کی تھی۔ عدالت نے تہورحسین رانا کی درخواست مسترد کردی۔ ضلعی عدالت نے فیصلہ دیا کہ دہشت گردانہ حملوں میں مبینہ طورپرملوث ہونے پراسے بھارت کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ پینل نے کہا کہ تہورحسین رانا کے مبینہ جرائم امریکہ اور بھارت کے درمیان حوالگی کے معاہدے کی شرائط کے اندرآتا ہیں۔

تہوررانا 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں وانٹیڈ

اس فیصلے کے بعد تہوررانا کی جلد بھارت حوالگی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ تہوررانا 2008 میں ممبئی میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں مطلوب ہے۔ تہورحسین رانا پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین ہیں۔ اسے ہندوستان کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کے سنگین الزامات کا بھی سامنا ہے۔

عدالت نے تہوررانا کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو امداد فراہم کرنے کے علاوہ ڈنمارک میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کی ناکام سازش کرنے کا بھی قصوروار ٹھہرایا۔ حالانکہ تہور رانا کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا متبادل ہے۔ ہندوستان میں اپنی حوالگی کو روکنے کے لئے تہور رانا کے پاس قانونی متبادل ختم نہیں ہوئے ہیں۔

2008 میں 10 پاکستانی دہشت گردوں نے ممبئی کو دہلایا تھا

واضح رہے کہ سال 2008 میں پاکستان سے کشتی کے ذریعہ لشکرطیبہ کے 10 گرد ممبئی میں داخل ہوئے تھے۔ ان دہشت گردوں نے تقریباً 60 گھنٹے تک ممبئی کو یرغمال بنائے رکھا تھا۔ اس دوران دہشت گردوں نے 160 سے زیادہ لوگوں کا قتل کردیا تھا۔ اس حادثہ میں 26 غیرملکی شہری بھی مارے گئے تھے۔ اس حملے سے پورا ملک حیران رہ گیا تھا۔

166 افراد ہوئے تھے ہلاک

سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کومارگرایا تھا۔ جبکہ ایک دہشت گرد اجمل قصاب کوزندہ پکڑا گیا،جسے بعد میں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ نومبر2012 میں اسے پھانسی پرلٹکا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستانی فوج میں سابق میڈیل آفیسرتہورحسین رانا 1990 میں کناڈا چلا گیا تھا۔ شیکاگوجانے سے پہلے وہ کناڈا کا شہری بن گیا۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

43 minutes ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

1 hour ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

1 hour ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

2 hours ago