بھارت ایکسپریس۔
چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پربی جے پی رکن پارلیمنٹ اوربالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کوخاتون سیکورٹی اہلکارنے تھپڑمارا تھا۔ اب اس معاملے پران کے ساتھ کام کرچکیں اداکارہ سورا بھاسکرکا بیان سامنے آیا ہے۔ سورا بھاسکر نے کہا ہے کہ کنگنا رانوت کے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنگنا رانوت کوتوصرف تھپڑپڑا ہے، ان کی جان تومحفوظ ہے۔ اس ملک میں تولوگوں کا لنچنگ میں قتل کردیا گیا ہے۔
’کنیکٹس سنے‘ کودیئے ایک انٹرویو میں سورا بھاسکرنے کہا، ”کوئی بھی سمجھ دارشخص ہوگا تو وہ یہی کہے گا کہ جو کنگنا رانوت کے ساتھ ہوا، وہ غلط ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ ایسا کوئی نہیں ہوگا جوتشدد کوجائزٹھہرائے گا۔ جوکنگنا کے ساتھ ہوا، وہ غلط ہوا اوران کے ساتھ یہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ کسی کو بھی مارنا صحیح نہیں ہے۔“
’کنگنا رانوت کو تو صرف تھپڑ پڑا‘
اس دوران سورا بھاسکر نے کہا، ”مجھے لگتا ہے کہ لوگ کنگنا رانوت کو اتنا نہیں کہہ رہے تھے، جو کنگنا رانوت کے رائٹ ونگ کے سپورٹرس ہیں، (ان سے کہہ رہے تھے) کہ آپ مت بولئے، کیونکہ آپ ہم کو بولنے دیجئے کہ یہ غلط ہے۔ کیونکہ آپ تووہ قوم ہیں، جولنچنگ کوجائزٹھہراتے ہیں۔“
سورا بھاسکرکہتی ہیں، ”کنگنا رانوت کو تو صرف تھپڑ پڑا نا (کسی کو نہیں پڑنا چاہئے)۔ اس کی جان تو محفوظ ہے نا۔ کنگنا رانوت کے پاس سیکورٹی بھی ہے۔ اس ملک میں تولوگ جان گنوا چکے ہیں۔ لوگوں کی لنچنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔ ایسے لوگ ہیں، جنہیں سیکورٹی اہلکار کے ذریعہ ٹرین میں گولی ماردی گئی۔ کیمرہ میں ریکارڈ ہوا کہ فساد میں سیکورٹی اہلکار لوگوں کو پیٹ رہے ہیں۔ جو لوگ ان سب چیزوں کو صحیح کہہ رہے ہیں، وہ کنگنا کے معاملے میں ہمیں نہ سکھائیں۔“
کنگنا رانوت پر سورا بھاسکر کا نشانہ
سورا بھاسکر نے بات چیت کے دوران کنگنا رانوت پربھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا رانوت نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) پرتشدد کودرست قرار دیا ہے۔ سورا بھاسکرنے کنگنا رانوت کے پرانے متنازعہ ٹوئٹس کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کے تھپڑسانحہ پرکنگنا رانوت کے ردعمل کا بھی ذکرکیا۔ سورا بھاسکرنے کہا کہ جو ہوا وہ غلط تھا اورجس نے کیا، اسے معطل کردیا گیا ہے۔ اس معاملے میں انصاف ملا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…