ترواننت پورم: کانگریس لیڈر راہل گاندھی پیر کے روز فیصلہ کریں گے کہ وہ وائناڈ کو رکھیں گے یا رائے بریلی کو۔ وہ دونوں جگہوں سے جیت کر لوک سبھا پہنچے ہیں۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی پیر کے روز اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ راہل گاندھی نے دونوں سیٹوں پر بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔
راہل گاندھی اس وقت وائناڈ سے لوک سبھا کے رکن تھے۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں اسی سیٹ سے دوبارہ الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی۔ راہل گاندھی نے رائے بریلی سے بھی الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ یہ سیٹ گاندھی خاندان کی روایتی سیٹ سمجھی جاتی ہے۔ اس سیٹ کی نمائندگی آخری بار ان کی والدہ سونیا گاندھی نے کی تھی۔ سونیا گاندھی نے اس سیٹ سے الیکشن نہیں لڑا، وہ راجیہ سبھا کی رکن بن چکی ہیں۔
راہل گاندھی بدھ کے روز ووٹروں سے اظہار تشکر کرنے اپنے حلقہ انتخاب پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے کہا کہ وہ اس کشمکش میں ہیں کہ کون سی سیٹ رکھیں اور کون سی سیٹ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے سب اس سے خوش ہوں گے۔
اس بیان کے بعد قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں کہ ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کو یہاں سے میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ کلپِٹہ میں ایک جلسہ عام میں ریاستی کانگریس صدر اور کننور سے لوک سبھا رکن کے سدھاکرن نے بدھ کے روز کہا تھا، ’’راہل گاندھی پارٹی کے مفاد میں وائناڈ سیٹ خالی کریں گے۔‘‘
حالانکہ، کانگریس ایم ایل اے اور ریاست کے سابق وزیر اے پی انیل کمار نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ راہل گاندھی وائناڈ سیٹ برقرار رکھیں۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…