دہلی-این سی آر میں بڑھتی گرمی کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی سے متصل غازی آباد کے ٹرونیکا سٹی میں دو اور قریبی فیکٹریاں بھی زبردست آگ کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہاپوڑ، نوئیڈا اور باغپت سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مانگ کی گئی ہے۔
اطمینان کی بات یہ ہے کہ دونوں فیکٹریوں میں کسی ملازم کے پھنسے ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زبردست آگ سے نکلنے والے سیاہ دھوئیں نے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا۔ آگ چار منزلہ پیکیجنگ اینڈ پرنٹنگ فیکٹری سے شروع ہوئی اور اس کے آتش گیر مواد کی وجہ سے پڑوسی فیکٹری میں بھی آگ لگ گئی۔ جس سمت سے ہوا چل رہی ہے وہاں کوئی اور کارخانہ نہیں ہے۔ ایسے میں آگ کسی اور فیکٹری تک پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسی وقت جنوب مغربی دہلی کے وسنت وہار علاقے کے ایک بازار میں ہفتہ کی صبح آگ لگنے سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ایک اہلکار کے مطابق مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع صبح 5 بجے ملی، جس کے بعد 10 فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ آگ وسنت وہار علاقے کے سی بلاک میں واقع ایک مارکیٹ کی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی اور کچھ ہی دیر میں اس نے بڑی شکل اختیار کر لی اور عمارت کی پہلی منزل تک پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…