انٹرٹینمنٹ

کون ہیں ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک سے شادی کرنے والی ثنا جاوید؟ کیا ثانیہ-شعیب میں ہوگیا طلاق؟

Sana Javed-Shoaib Malik Wedding: ان دنوں ہندوستان کی اسٹار ثانیہ مرزا اوران کے شوہرشعیب ملک کے طلاق کی افواہیں سامنے آرہی ہیں۔ ثناء جاوید اورشعیب ملک کا نکاح 18 جنوری کو کراچی میں ہوا تھا۔ ایسے میں اب ایک حیران کرنے والی خبرآئی ہے، جس سے ہرکوئی حیران ہے۔ دراصل، ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے الگ ہونے کی خبروں کے درمیان اب خبرہے کہ شعیب ملک نے تیسری شادی کرلی ہے اور انہوں نے ثنا جاوید کواپنا رفیق حیات بنا لیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخرکون ہیں ثنا جاوید؟

 

کون ہیں ثنا جاوید؟

شوہرسے طلابق لئے بغیرشعیب ملک سے شادی کرنے والی ثنا جاوید اورکوئی نہیں بلکہ پاکستان کی مشہوراداکارہ ہیں۔ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے والی ثنا جاوید نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ہے۔ سال 2012 میں شہرذات سے ڈیبیو کرنے والی ثنا جاوید اردو ٹیلی ویژن پراپنا جلوہ دکھا چکی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، بلکہ ثنا جاوید ’خانی‘ میں لیڈ رول میں نظرآچکی ہیں۔ وہیں، اب شعیب ملک سے شادی کرنے کے بعد وہ سرخیوں میں آگئی ہیں۔

 

ثنا جاوید نے انسٹا گرام پرشیئرکی تصاویر

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے اپنے انسٹا گرام پردوتصاویرشیئرکی ہیں، جس میں وہ دلہن کے لباس میں نظرآرہی ہیں۔ ساتھ ہی شعیب ملک بھی دولہے کے آؤٹ فٹ میں خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ ان تصاویرکو شیئرکرتے ہوئے ثناجاوید نے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمداللہ! وخلقنٰکم ازواجا- (اورہم نے تمہیں جوڑے میں پیدا کیا۔) شعیب ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام اورایکس پران تصاویرکو شیئرکرتے ہوئے یہی کیپشن لکھا ہے۔

اچانک ہوئی شادی سے ہرکوئی حیران

جیسے ہی تصاویرسوشل میڈیا پرسامنے آئیں، توچھاگئی۔ صارفین اس پرجم کرردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ ہی دن پہلے شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ایسے میں اب شعیب ملک اورثنا جاوید کا اس طرح سے نکاح کرنا ہرکسی کوحیران کررہا ہے۔ قابل ذکرہے کہ شعیب ملک کی یہ تیسری شادی ہے اورثنا جاوید کی دوسری شادی ہے۔

ثانیہ مرزا اورشعیب میں ہوگیا طلاق!

وہیں میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق، شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق دے دیا ہے۔ دونوں آپسی رضامندی سے الگ ہوگئے۔ شعیب ملک اورثانیہ مرزا کا بیٹا دبئی میں رہے گا، شعیب ملک اورثانیہ مرزا دونوں اس کی کو-پیرنٹنگ کریں گے۔ حالانکہ ابھی تک نہ توشعیب ملک اورنہ ہی ثانیہ مرزا نے اپنے طلاق کو باضابطہ طورپرکنفرم کیا ہے۔

 

شعیب ملک کی ثنا سے ہے تیسری شادی

واضح رہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید سے تیسری شادی ہے۔ سب سے پہلے پاکستانی کرکٹرنے عائشہ صدیقی سے نکاح کیا تھا۔ عائشہ کوطلاق دینے کے بعد شعیب ملک نے ثانیہ مرزاسے شادی کی تھی۔ وہیں اب انہوں نے ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبروں کے درمیان ثنا جاوید سے نکاح کرلیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago