Fighter Runtime: مداحوں کو ایکشن سے بھرپور فلم ‘فائٹر’ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے مداح بے چین ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جسے لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں۔ فلم کے گانیں ’شیر کھل گئے اور عشق جیسا کچھ میں‘ ریتک روشن -دیپیکا پڈوکوںن کی شاندار کیمسٹری نے لوگوں کا جوش بڑھا دیا ہے۔ اب لوگوں کو صرف ‘فائٹر’ کے اسکرین پر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘فائٹر’ 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کو CBFC سے ‘UA’ سرٹیفیکیشن بھی ملا ہے۔ اب ریتک روشن، دیپیکا پڈوکون کے ساتھ انیل کپور، اکشے اوبرائے اور کرن سنگھ گروور کی اداکاری والی فلم کے رن ٹائم سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
‘فائٹر’ کا رن ٹائم کیا ہوگا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلے خبریں آ رہی تھیں کہ ‘فائٹر’ کا رن ٹائم 3 گھنٹے 10 منٹ ہوگا۔ بعد میں سدھارتھ آنند نے X پر پوسٹ کیا کہ فلم کا اصل رن ٹائم 2 گھنٹے اور 40 منٹ سے کم ہے۔ اس کے بعد CBFC سے ‘UA’ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ‘فائٹر’ کا رن ٹائم 2 گھنٹے 46 منٹ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنوں کے قتل کی سازش کرنے والے نکھل گپتا کی حوالگی کا حتمی فیصلہ وزیرانصاف پاول بلیزیک پر ہے منحصر
فائٹر’ ایک فضائی ایکشن فلم ہے
‘فائٹر’ ایک فضائی ایکشن فلم ہے۔ جس میں ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون فضائیہ کے افسروں کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ انیل کپوراورکرن سنگھ گروور بھی نظر آئیں گے۔ ‘وار’ کے بعد ریتک روشن ایک بار پھر بڑے پردے پر پاورپیک ایکشن فلم کے ساتھ تیار ہیں۔ جس میں فضائی اسٹنٹ اورمشن کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کی جھلک بھی دیکھنے کو ملے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘فائٹر’ اپنی ایڈوانس بکنگ میں زبردست بزنس کر رہی ہے۔ ایسے میں کہا جا رہا ہے کہ فلم 25-30 کروڑ روپے کی اچھی اوپننگ کر سکتی ہے اور یہ ریتک روشن کی دوسری سب سے زیادہ اوپنر بن سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…