انٹرٹینمنٹ

Aayush Sharma Net Worth: عالی شان بنگلہ اور مہنگی کاریں… سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کے پاس ہے کروڑوں کی جائیداد!

Aayush Sharma Net Worth: آیوش شرما ان دنوں اپنی آنے والی فلم‘رسلان’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے اور اب شائقین فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ رسلان 26 اپریل 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آیوش شرما سلمان خان کے بہنوئی ہیں، وہ سلمان کی بہن ارپتا خان کے شوہر ہیں۔

آیوش شرما نے 2018 کی فلم ‘لویاتری’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد وہ اپنے بہنوئی سلمان خان کے ساتھ فلم ‘انتم’ میں نظر آئے اور یہ فلم بھی فلاپ ثابت ہوئی۔ وہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کا جان’ کا بھی حصہ تھے ۔لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

آیوش شرما کی مجموعی مالیت

اپنے فلاپ اداکاری کے کیریئر کے باوجود، آیوش شرما کے پاس دولت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ٹاپ پلینیٹ ویب سائٹ کے مطابق، اداکار کی سال 2020 میں ہی اثاثہ جات 67 کروڑ روپے تھی۔ آیوش شرما کی اہلیہ ارپتا خان نے بھی سال 2022 میں ممبئی میں ایک عالی شان بنگلہ خریدا تھا۔جس کی قیمت 10 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ 1750 مربع فٹ پر پھیلا یہ اپارٹمنٹ کسی محل سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Ira Khan’s Married Life: چار ماہ میں ہی شوہر سے پریشان ہوئی عامر خان کی بیٹی؟کیا ٹوٹنے والی ہے عائرہ خان کی شادی؟

ممبئی میں عالی شان اپارٹمنٹ

حال ہی میں آیوش شرما نے Mashable کو ممبئی میں اپنے بالکل نئے اپارٹمنٹ کا ویڈیو ٹور بھی دیا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے گھر کے خوبصورت اندرونی ڈیزائن کا کریڈٹ اپنی اہلیہ ارپتا خان کو دیا۔ اس کے علاوہ اداکار نے سلمان خان کی جانب سے تحفے میں دیے گئے آرٹ ورک کی اہمیت کا بھی اظہار کیا تھا۔

اداکار کو لگژری کاروں کا شوق

عالی شان  بنگلے کے علاوہ آیوش شرما کے پاس مہنگی کاروں کا اچھا کلیکشن ہے۔ انہیں لگژری کاروں کا شوق ہے اور اسی لیے اداکار کے پاس رولز رائس فینٹم، رینج روور اور لینڈ روور جیسی لگژری کاریں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Voter Cards: الیکشن سے کتنے دن پہلے ووٹر کارڈ بنتے ہیں، آپ کب اپلائی کر سکتے ہیں؟

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…

42 minutes ago

Canada PM Justin Trudeau: ٹروڈو کی سیاسی کشتی کینیڈا میں ڈوبنا یقینی؟ خود کی  ہی  پارٹی بنی دشمن

سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…

1 hour ago

Delhi Election 2025: ’ہم کسی حالت میں… ‘، روہنگیا معاملے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان

AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…

1 hour ago

Sheikh Hasina Extradition: کیا شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے گا بھارت؟ جانئے اپیل پر کیا دیا جواب

شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…

2 hours ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد ٹھنڈ نے بڑھائی پریشانی، ڈل جھیل برف میں ہوئی تبدیل

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…

2 hours ago