قومی

Rahul Gandhi Health: راہل گاندھی پڑ گئے بیمار، رانچی میں ‘انڈیا’ اتحاد کی ریلی میں نہیں کریں گے

Rahul Gandhi Health: لوک سبھا انتخابات کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ ایسے میں وہ اتوار کو رانچی میں ہونے والی ‘انڈیا’ اتحاد کی ریلی میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہی نہیں راہل کی جو ریلی مدھیہ پردیش کے ستنا میں ہونے والی تھی اس میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔

جے رام رمیش نے ٹویٹ کر کے کہا، راہل گاندھی آج ستنا اور رانچی میں انتخابی مہم کے لیے پوری طرح تیار تھے، جہاں انڈیا کی ریلی ہو رہی ہے۔ لیکن وہ اچانک بیمار ہو گئے ہیں اور اس وقت نئی دہلی سے باہر نہیں جا سکتے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ستنا میں ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ رانچی میں انڈیا الائنس کی ریلی میں شرکت کریں گے۔

رانچی میں آج ‘انڈیا’ اتحاد کی ریلی

رانچی میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل اتوار کو ‘انڈیا’ اتحاد کی طاقت کا مظاہرہ ہے۔ رانچی کے پربھات تارا گراؤنڈ میں ہونے والی اس میگا ریلی کو ‘الگلان نیائے ریلی’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس ریلی میں تقریباً 14 جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Aayush Sharma Net Worth: عالی شان بنگلہ اور مہنگی کاریں… سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کے پاس ہے کروڑوں کی جائیداد!

اس میگا ریلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، ایس پی صدر اکھلیش یادو، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، عآپ لیڈر سنجے سنگھ سمیت کئی اپوزیشن لیڈر پہنچ رہے ہیں۔ اس ریلی میں راہل گاندھی کو بھی شرکت کرنی تھی۔ لیکن خرابی صحت کے باعث وہ ریلی میں شرکت نہیں کریں گے۔ رانچی میں ہونے والی اس ریلی سے پہلے ہی 31 مارچ کو راجدھانی دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کا ایک جلسہ عام منعقد ہوا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

17 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

23 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

26 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

46 minutes ago

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

59 minutes ago