بھارت ایکسپریس۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس پرادھو ٹھاکرے نے ناراضگی ظاہرکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تھیم سانگ سے ’بھوانی‘ لفظ کو نہیں ہٹائیں گے۔ الیکشن کمیشن کو جو کارروائی کرنی ہے کرے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے وزیراعظم مودی اور امت شاہ پرکارروائی کرے۔ واضح رہے کہ ادھو گروپ نے انتخابی تشہیرکے لئے پارٹی کا مشعل گانا (پرموشن سانگ) بنایا ہے، جس میں ’بھوانی‘ لفظ کا ذکرہے۔
’بھوانی‘ لفظ کے ذکرپراعتراض جتاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ادھو ٹھاکرے کونوٹس بھیجا ہے۔ اس پرادھو ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کرکے الیکشن کمیشن پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا پہلا فیزپورا ہوگیا اوردوسرے مرحلے کے لئے انتخابی تشہیر بھی شروع ہوگئی ہے۔ ملک میں اہم موضوعات پراب بات نہیں ہو رہی ہے۔ رام مندرکے نام پر ووٹ مانگا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن پہلے وزیراعظم اور امت شاہ پرکرے کارروائی: ادھو
بجرنگ بلی کا نام لیا جا رہا ہے۔ ہندتوا کی انتخابی تشہیرکی جارہی ہے۔ ان کے لئے کوئی ضابطہ نہیں ہے کیا؟ ہمارے وزیراعظم نے کہا کہ ’بجرنگ بلی کی جے بول کر‘ ووٹ دیجئے اورامت شاہ نے رام کے نام پرووٹ مانگے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹرمیں ’جے بھوانی‘ اور’ہرہرمہادیو‘ کی بات کہی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ’جے بھوانی‘ لفظ ہٹانے کو کہا ہے۔
ادھوٹھاکرے نے الیکشن کمیشن کو دیا چیلنج
ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ہم ایسا بالکل نہیں کریں گے اورالیکشن کمیشن کو جو کارروائی کرنی ہے، کرے لیکن پہلے وزیراعظم مودی اورامت شاہ پرکارروائی کرے۔ ہمارے لیڈران کی بیگ کھولو، لیکن بی جے پی لیڈران کی بھی کھولو۔ مگرالیکشن کمیشن ہم پرکارروائی کرنا چاہتا ہے تو وزیراعظم مودی اورامت شاہ پربھی کارروائی کرے۔ ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ہے کیا؟
مہاراشٹرکے گھرگھرمیں گونجے گا یہ گیت
واضح رہے کہ شیوسینا نے اپنے انتخابی نشان مشعل سے متعلق اپنا تھیم سانگ لانچ کیا ہے۔ یہ گانا 17 اپریل 2024 کو ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں لانچ ہوا۔ گانے کو لانچ کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈران کا کہنا تھا کہ شیو سینا کی مشعل اب تانا شاہی کو راکھ کرنے کے لئے اٹھ رہی ہے۔ یہ گیت اب مہاراشٹر کے گھرگھر اورکونے کونے میں گونجے گی۔ یہ شیوسینکوں میں بیداری اورتوانائی پیدا کرنے کا کام کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
رادھیکا نے کہا کہ ’صاحبہ‘ پر کام کرنا میرے لیے واقعی ایک جادوئی تجربہ تھا۔…
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، "یہ میری…
وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق این سی بی نے منشیات کو پکڑنے میں 'باٹم…
بیان میں حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اشراق نے کہا کہ وہ کانگریس صدر ملکارجن…
دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے جمعہ کے روز کہا کہ سی اے کیو…
دیویندر فڑنویس نے جمعرات 14 نومبر کو کہا کہ ان کی پارٹی کا نعرہ 'بٹیں…