انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Firing Case: سلمان خان کو فائرنگ معاملے میں ملزم کی خود کشی معاملے میں راحت، ہائی کورٹ نے سنایا فیصلہ

Salman Khan Firing Case: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے گھرپرہوئی فائرنگ معاملے میں ایک نیا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ایک ملزم نے پولیس حراست میں خود کشی کرکے اس معاملے کومزید الجھا دیا ہے۔ ملزم انوج تھاپن نے پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی اور پھر ملزم کے گھر والوں نے پولیس اور اداکار سلمان خان پر سوال اٹھائے تھے۔ اب اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اب عدالت سے اداکار سلمان خان کو بڑی راحت ملی ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے سنایا فیصلہ

دراصل، آج بامبے ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سپراسٹارسلمان خان کے گھر کے باہرہوئی فائرنگ معاملے کے ملزم انوج تھاپن کی خود کشی سے متعلق سی بی آئی جانچ کی جو مطالبہ کیا گیا تھا، اس عرضی سے سلمان خان کا نام ایک مدعا علیہ کے طور پر ہٹانے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس حراست میں ملزم انوج تھاپن نے اپنی جان دے دی تھی۔ انوج نے ٹوائلیٹ (بیت الخلا) میں پھانسی کا پھندا لگاکرخودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے اسے اسپتال تک پہنچایا، لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ اس کے بعد ملزم کی فیملی نے سلمان خان پر سنگین الزام لگایا۔

عرضی سے ڈیلیٹ کرنا ہوگا سلمان خان کا نام

وہیں، اب عدالت نے انوج تھاپن کی ماں یعنی عرضی گزار ریتا دیوی کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی عرضی سے سلمان خان کا نام ڈیلیٹ کردیں۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح طور پرکہا ہے کہ اس عرضی سے سلمان خان کا نام ہٹانا پڑے گا۔ دراصل، سلمان خان کے خلاف اس معاملے میں کوئی دلیل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انوج تھاپن پرالزام تھا کہ اس نے شوٹرس کو ہتھیار سپلائی کئے اوراس معاملے میں انہیں 26 اپریل کو پنجاب سے گرفتار کر لیا گیا۔ حالانکہ اس کے بعد انوج تھاپن نے اپنی جان لے لی۔ پھر اس کی ماں نے تین مئی کو ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی اور دعویٰ کیا کہ اس کے بیٹے کی موت خود کشی کے سبب نہیں ہوئی ہے بلکہ اسے پولیس حراست میں ٹارچر کیا گیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

45 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

45 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago