Salman Khan Father Salim Khan: بالی ووڈ میں ان دنوں سلمان خان اورلارنس بشنوئی ان دوناموں کا سب سے زیادہ ذکرہو رہا ہے۔ حال ہی میں بابا صدیقی قتل معاملے کے بعد سے تو یہ بحث اورزیادہ تیزہوچکی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ پہلے بھی سلمان خان کے گھر پر حملہ اورکئی سازش کرچکا ہے۔ اس سب کے درمیان سلمان خان کے والد سلیم خان کا ردعمل سامنے آچکا ہے۔
سلمان خان کو مل رہی دھمکیوں پرسلیم خان برہم
سلمان خان ان دنوں بے حد سخت سیکورٹی کے درمیان رہتے ہیں۔ گھر سے لے کرشوٹنگ اسپاٹ تک سلمان خان کے ہرلمحے کو پولیس سیکورٹی کے درمیان ہی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف بشنوئی گینگ کی طرف سے سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس پورے معاملے کے درمیان سلیم خان نے اس موضوع پرکھل کر بات کی ہے۔
سلمان خان نے کسی جانورکو نہیں مارا: سلیم خان
سلیم خان نے کہا کہ سلمان خان نے کبھی کسی جانورکونہیں مارا ہے۔ سلمان خان نے کبھی ایک کاکروچ کو بھی نہیں مارا ہے۔ ہم تشدد میں بھروسہ ہی نہیں کرتے ہیں۔ دراصل، ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران سلیم خان نے لارنس بشنوئی کی طرف سے سلمان خان کی معافی کے مطالبہ پرجواب دیا تھا۔ سلیم خان نے کہا کہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ زمین کی طرف دیکھ کرچلتے ہیں، آپ بہت شریف آدمی ہیں۔ میں انہیں بتاتا ہوں کہ یہ شرافت کی بات نہیں ہے، مجھے فکر رہتی ہے کہ پیر کے نیچے کوئی کیڑا بھی آکرزخمی نہ ہوجائے۔ میں ان کو بھی بچاتا ہوا چلتا ہوں۔
لوگوں کی خوب مدد کرتا ہے سلمان خان
سلیم خان نے کہا کہ ایک انسان کے طورپرکتنے لوگوں کی مدد کی گئی ہے۔ کووڈ کے بعد یہ منع کردیا گیا، اس سے پہلے ہردن لمبی لمبی لائن لگتی تھی۔ کسی کو آپریشن کرانا ہوتا تھا، کسی کوکوئی اورمدد چاہئے ہوتی تھی۔ ہرروزچارسوسے زیادہ لوگ مدد کی امید لے کرآتے تھے۔
یہ ہے پورا معاملہ
دراصل، چنکارا کیس سے متعلق لارنس بشنوئی نے سلمان خان سے بشنوئی سماج کے جودھپورکے مندرمیں جاکرمعافی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایسا نہیں کرنے پربشنوئی گینگ نے سلمان خان کا قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس سے پہلے بھی سلمان خان کے گھرپرفائرنگ کی گئی تھی، جس کی ذمہ داری بھی لارنس بشنوئی گینگ نے لی تھی۔ کچھ ملزمین کو پولیس نے گرفتاربھی کرلیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو اداکار سیف علی خان پر…
مہا کمبھ 2025 میں، اڈانی گروپ بھی ISKCON کے ساتھ مل کر اسی طرح کی…