انٹرٹینمنٹ

Priyanka Chopra Injured: شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں پرینکا چوپڑا، اسٹنٹ کرنے میں گردن میں لگی چوٹ، اداکارہ نے شیئرکی تصویر

Priyanka Chopra Injured: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکارہ کو شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی۔ ایک اسٹنٹ سین کو شوٹ کرنے کے دوران اداکارہ زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ نے اپنی چوٹ کی تصویر خود انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔

پرینکا کو گردن میں لگی چوٹ

واضح رہے کہ ان دونوں پرینکا چوپڑا ’دی بلف‘ کی شوٹنگ میں مصروف چل رہی ہیں۔ حالانکہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر وہ زخمی ہوگئیں۔ انہیں اسٹنٹ سین کے دوران گردن پر چوٹ آئی ہے۔ انہوں نے اپنی تصویر انسٹا گرام اسٹوری پرشیئر کی ہے۔ اس میں ان کی گردن پر کٹ لگا ہوا نظرآرہا ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا ہے کہ ”اوہ میری جاب میں پروفیشنل خطرہ۔”

اچھی بات یہ ہے کہ پرینکا چوپڑا کی یہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ انہیں صرف گردن پرایک کٹ لگا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ کوجسم کے دوسرے حصے پر کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹا گرام اسٹوری میں شیئرکی گئی تصویرمیں فلم کا نام ’بلف‘ بھی لکھا ہے۔ جبکہ انہوں نے ’اسٹنٹ‘ ہیش ٹیگ بھی دیا۔ انہوں نے خود بتایا کہ انہیں اسٹنٹ کے دوران چوٹ آئی۔

کیا ہے ’دی بلف‘ کی کہانی

اب بات کرلیتے ہیں پرینکا چوپڑا کی آنے والی فلم ’دی بلف‘ کی کہانی کے بارے میں۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کی کہانی 19ویں صدی کے کیریبین پر مبنی ہے۔ اس میں پرینکا چوپڑا ایک سمندری ڈاکو کے کردار میں نظرآسکتی ہیں۔ ظاہرہے کہ ڈاکو کے رول میں نظرآنے کے لئے اداکارہ کو کچھ اسٹنٹ سین بھی شوٹ کرنے پڑ رہے ہیں اوراسی کے سبب انہیں چوٹ بھی لگ گئی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پرینکا چوپڑا کو شوٹنگ کے دوران چوٹ آئی ہو۔ اس سے پہلے بھی اداکارہ شوٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوچکی ہیں۔ انہیں’کوانٹیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی چوٹ لگی تھی۔ اداکارہ نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا تھا کہ “شوٹنگ کے دوران میرے گھٹنے میں چوٹ آئی ہے۔ میرے ساتھ سیٹ پرایک فیزیولوجسٹ ہے اورمیرے گھٹنے کی چوٹ اگلے تین ہفتے میں ٹھیک ہوجائے گی۔ الیکس واپس ’کوانٹیکو‘ میں آگئی ہے۔”

2017 میں ہوا تھا ہالی ووڈ ڈیبیو

پرینکا چوپڑا نے سال 2017 میں آئی فلم ‘بے واچ’ سے اپنا ہالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اس فلم میں نگیٹو رول کیا تھا۔ وہیں فلم میں ان کا ساتھ دیا تھا اداکارہ ڈیون جانسن نے۔ پرینکا چوپڑا تب سے لے کراب تک ہالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ وہ کئی فلمیں اورشوز کرچکی ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

15 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago