سری نگر: جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ آج ضلع کے رفیع آباد علاقے کے ہادی پورہ گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ملی ٹینٹوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملی ٹینٹ علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ حکام نے کہا، “جب سیکورٹی فورسز کی ٹیم چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کے قریب پہنچی تو انہوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں انکاؤنٹر شروع ہوا جس میں ملی ٹینٹ مارے گئے۔” حکام کے مطابق تصادم اب بھی جاری ہے۔
حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں کئی ملی ٹینٹ مارے جا چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…