شردھا کپور کا شمار بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ شردھا کپورنے اپنے کریئر میں اب تک کئی بہترین فلمیں دی ہیں اور اپنی دم دار اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی ثابت کیا ہے۔ اداکارہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شردھا کپور راہول مودی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ان افواہوں پر کبھی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ نے راہول مودی کے ساتھ اپنے ریلیشنشپ کی تصدیق کر دی ہے۔
شردھا کپور نے راہول مودی کے ساتھ ریلیشنشپ کی تصدیق کردی!
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان شردھا کپورنے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ‘تو جھوٹی میں مکار’ کے مصنف راہول مودی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں شردھا کپورکیمرے کے سامنے مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ جب کہ راہل مودی نے عجیب چہرہ بنایا ہواہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شردھا کپورنے لکھا، ’’ دل رکھ لو، نیند تو واپس دے دے یار، ‘‘۔انہوں نے تصویر کوشیئر کرتے ہوئےا سمائلی اور مضحکہ خیز ایموجی کے ساتھ دل کی ایموجی بھی پوسٹ کیا اور ساتھ ہی فوٹو کو راہل مودی کو بھی ٹیگ کیاہے۔ اس سیلفی کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ شردھا کپور نے راہول مودی کے ساتھ اپنے ریلیشنشپ کی تصدیق کر دی ہے۔
شردھا اور راہول کی ڈیٹنگ کی افواہیں کب پھیلی؟
گزشتہ سال شردھا کپور اور راہول مودی کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل گئی تھیں۔ انہوں نے اس سال مارچ میں ایک دوست کی شادی میں بھی شرکت کی تھی۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب اداکارہ نے ایک ساتھ گزاری گئی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کیں تھیں۔
اس سال مئی میں شردھا کپور نے انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی تھی۔ تصویروں میں وہ اسٹار فش اور سنکھ پرنٹ کے ساتھ جامنی رنگ کا نائٹ سوٹ پہنے نظر آرہی تھیں، لیکن ہر تصویر میں ان کے لاکٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ دراصل لاکٹ پر حرف ‘R’ تھا۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، “کچھ نہیں ور، سنڈے ہے تو کچھ نہیں کر رہی۔”
بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…