انٹرٹینمنٹ

Pooja Hegde in Baba Siddiqui’s Iftar Party: بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں ریویلنگ ڈریس پہننے پر ٹرول ہوئیں پوجا ہیگڑے، رمضان سے متعلق یوزرس نے کہی یہ بڑی بات

Pooja Hegde Troll: بابا صدیقی اور ان کے بیٹے ذیشان صدیقی نے گزشتہ روز ممبئی میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ ان کی گرینڈ افطار پارٹی میں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے تمام مشہوراسٹارس پہنچے تھے۔ اس دوران سلمان خان سے متعلق پوجا ہیگڑے، رشمی دیسائی سمیت کئی سیلبس نے ریڈ کارپیٹ پر پوز دیئے۔ حالانکہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اداکارہ پوجا ہیگڑے کو افطار پارٹی میں ریویلینگ ڈریس پہن کرآنے پر اب سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔

پوجا ہیگڑے نے پہنا ریویلنگ ڈریس

بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں پوجا ہیگڑے بلیک آؤٹ فٹ میں پہنچی تھیں اور بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اداکارہ نے شارٹ پلنجنگ نیک لائن والا تقریباً بیک لیس بلاؤز پہنا تھا۔ انہوں نے اسے ٹیول لیئرس کے ساتھ فش کٹ اسکرٹ پر پیئرکیا تھا۔ پوجا ہیگڑے کے افطار پارٹی میں جاتے ہی سبھی کی نگاہیں ان پر مرکوز ہوگئیں۔ انہوں نے ہوسٹ بابا صدیقی اور ذیشان صدیقی کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر جم کر تصاویر کلک کرائی۔

پوجا ہیگڑے ہوئیں ٹرول

پوجا ہیگڑے پارٹی میں کافی خوبصورت لگ رہی تھیں، لیکن افطار بیش کے لئے ریویلنگ ڈریس پہننے پر وہ ٹرولرس کے نشانے پرآگئیں۔ بہت سارے لوگوں نے پوجا ہیگڑے کو یہ کہتے ہوئے پھٹکار لگائی کہ وہ دعوت نامہ (انویٹیشن کارڈ) پڑھنا بھول گئیں یا انہیں یہ کہتے ہوئے ٹرول بھی کیا کہ وہ پہلی بار افطار پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔ حالانکہ ساؤتھ انڈین اداکارہ عام طور پراپنے امیجنگ ڈریس سے دل جیت لیتی ہیں، لیکن پوجا ہیگڑے اس بار نیٹجنس کے ذریعہ ٹرول کی گئیں۔

پوجا ہیگڑے کا ورک فرنٹ

پوجا ہیگڑے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ سلمان خان کے ساتھ کسی کا بھائی کسی کی جان میں نظر آئیں گی۔ وہ پہلی بار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ یہ فلم 21 جولائی کو عید کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فی الحال پوری ٹیم فلم کا پرموشن کرنے میں مصروف ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

43 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago