انٹرٹینمنٹ

Parineeti Chopra-Raghav Chadha Wedding: ادے پور کے لئے فیملی کے ساتھ روانہ ہوے راگھو ۔پرینیتی چوپڑا ،لیلا پیلس میں شادی کی رسم 23 ستمبر سے ہوگی شروع

Parineeti Chopra-Raghav Chadha Wedding: راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ یہ شادی راجستھان کے ادے پور میں واقع لیلا پیلس میں ہونے جا رہی ہے۔ شادی کی رسومات 23 ستمبر سے شروع ہوں گیں۔ اس دوران پرینیتی چوپڑا اور راگھو ادے پور پہنچ گئے  ہیں ۔جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔جس کے بعد دونوں گاڑی میں سوار ہو کر ہوٹل روانہ ہو گئے۔

دونوں کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر ہی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ ایئرپورٹ کے ایگزٹ گیٹ پر ریڈ کارپٹ بچھا ہوا نظر آیا، جس پر دونوں چل کے باہر نکلے ۔ اس کے ساتھ ہی راگھو-پرینیتی کی شادی کے ہورڈنگز بھی آس پاس لگائے ہوئے دیکھے گئے۔ اس دوران ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات رہے۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے شاہی شادی کی تقریب کے لیے مہاراجہ اور دی لیلا پیلس رائل سویٹ بک کیا گیا ہے۔ رائل سویٹ میں سونے جیسے بنے گنبد اور شیشے سےتیار ٹھاکری آرٹ  ہے جو میواڑ کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ دی لیلا پیلس ہوٹل کا ڈائننگ ایریا شیشے کا بنا ہوا ہے اور بہت خوبصورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلائٹ میں گوہر خان کی خاص چیز ہوئی چوری، اداکارہ ایئرلائنز پر ہوئیں برہم، ٹوئٹ کرکے کہا- چور کو پکڑو

23 ستمبر سے شروع ہونے والی شاہی شادی کی تقریبات کے پہلے دن مہندی اور ہلدی کی تقریب ہوگی۔ مہندی کے لیے سبز اور گلابی رنگ کی تھیم رکھی گئی ہے۔ ہلدی کی تقریب کے لیے پیلے پھولوں سے سجاوٹ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شادی کے دن سفید پھولوں سے بھی سجاوٹ کی جائے گی۔جس کے لیے بنگال سے 60 کاریگروں کی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔جو شادی کے پھولوں کو سجانے کا تمام کام کریں گے۔

راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو دوپہر میں 7 پھیرے لگانے والے ہیں، جس کے بعد شام کو استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شاہی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں سیاستدانوں سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی ستارے شامل ہوں گے۔ پرینیتی کی بہن پرینکا چوپڑا ان میں نمایاں ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

36 minutes ago