بھارت ایکسپریس۔
Rahul Gandhi On Central Government Regarding Nari Shakti Vandan Act: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کو نافذ کرنے کے لئے مردم شماری کرانی ہوگی، حد بندی کرنی ہوگی، اس میں وقت لگے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ یہ آج ہی کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ اسے 2029 میں نافذ کیا جائے گا، لیکن ایسا ہوگا یا نہیں اس میں شک ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کواپنی اگلی تقریرمیں ملک کے لوگوں کو بتانا چاہئے کہ ملک کے 90 اہم ترین افسران میں سے صرف تین افسران او بی سی کمیونٹی سے کیوں ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے آج تک پسماندہ لوگوں، دلتوں یا قبائلیوں کی بات نہیں کی۔
کیرلا کے وائناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن ایکٹ) اچھا ہے، لیکن ہمیں دو فٹ نوٹ ملے ہیں کہ اس سے پہلے مردم شماری اور حد بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری اور حد بندی کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔ سچائی یہ ہے کہ خواتین ریزرویشن کو 33 فیصد آج کیا جاسکتا ہے۔ یہ کوئی بہت مشکل معاملہ نہیں ہے، لیکن حکومت یہ نہیں کرنا چاہتی ہے۔ حکومت نے اسے عوام کے سامنے رکھ دیا ہے، لیکن اس کا نفاذ 10 سال کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ اس کا نفاذ ہوگا بھی یا نہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…